وزیراعظم میاں محمد نواز شریف سے چاروں وزرائے اعلیٰ کی ملاقات،ملاقات میں انسداد پولیو مہم ، ملکی سیاسی صورتحال سمیت دیگر امورپر تبادلہ خیال

جمعرات 6 نومبر 2014 09:45

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔6نومبر۔2014ء) وزیراعظم میاں محمد نواز شریف سے چاروں وزرائے اعلیٰ کی ملاقات ۔ ملاقات میں انسداد پولیو مہم ، ملکی سیاسی صورتحال سمیت دیگر امورپر تبادلہ خیال ۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق اسلام آباد میں ہونے والی پولیو اسٹیرنگ کمیٹی میں شر کت سے قبل وزیراعظم ہاؤس میں وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف ، وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ ، وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ اور خیبر پختونخواہ کے وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے وزیراعظم میاں نواز شریف سے ملاقات کی ۔ وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں انسداد پولیو مہم ، ملکی سیاسی صورتحال اور دیگر قومی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔