پاکستان کا امریکی وزارت دفاع کی رپورٹ میں الزامات پر سخت احتجاج ، امریکی سفیر کو دفتر خارجہ طلب لرلیا، رپورٹ میں حقائق کو مسخ کیا گیا ہے ۔ تمام دہشتگردوں کیخلاف بلاامتیاز کارروائی کی جارہی ہے ،سرتاج عزیز

جمعرات 6 نومبر 2014 09:37

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔6نومبر۔2014ء) پاکستان نے امریکی وزارت دفاع کی رپورٹ میں الزامات پر امریکی سفیر رچرڈ اولسن کو دفتر خارجہ طلب کرکے احتجاج ریکارڈ کرادیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مشیر امور خارجہ سرتاج عزیز نے رپورٹ میں الزامات پر پاکستان کی تشویش اور تحفظات کا اظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

مشیر خارجہ نے کہا کہ رپورٹ میں حقائق کو مسخ کیا گیا ہے ۔ تمام دہشتگردوں کیخلاف بلاامتیاز کارروائی کی جارہی ہے امریکہ سمیت پوری دنیا نے آپریشن ضرب عضب کا خیر مقدم کیا ہے آپریشن کے ذریعے دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو بلاامتیاز ختم کیا گیا ہے مشیر خارجہ نے امریکی سفیر رچرڈ اولسن سے الزامات پر احتجاج کیا ہے ۔