وینا خٹک کے بیٹے کاکرکٹ کوچ بننے کے لئے تیارہوں،ثقلین مشتاق

پیر 3 نومبر 2014 10:28

برمنگھم(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔3نومبر۔2014ء)اسپن بالنگ کے شہنشاہ ثقلین مشتاق نے کہا ہے کہ وہ مستقبل میں ادکارہ وینا خان خٹک کے بیٹے کا کرکٹ کوچ بننے کے لیے تیار ہیں۔

(جاری ہے)

نامور کرکٹر ثقلین مشتاق کی دعوت پر اداکارہ وینا خٹک نے اپنے شوہر اسد خٹک اور بیٹے ابرام کے ساتھ میں برطانیہ کے شہر برمنگھم میں ایک شام گزاری۔ اس موقع پر ثقلین مشتاق نے وعدہ کیا کہ وہ مستقبل میں ابرام کی کرکٹ کوچنگ ضرور کریں گے۔ اس موقع پر دونوں ستاروں کے اہل خانہ نے ایک ساتھ تصاویر بھی بنائیں۔