ملک کو توانائی بحران سے نکالنے کیلئے اپنی ذمہ داریاں پوری کرینگے،خواجہ آصف، لوگوں کے بنیادی حقوق کا احترام یقینی بنانا، سماجی و اقتصادی ترقی جمہوریت کا اہم مقصد ہے، وفاقی وزیر

پیر 3 نومبر 2014 10:18

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔3نومبر۔2014ء ) پانی وبجلی کے وزیر خواجہ محمد آصف نے کہاہے کہ پاکستان مسلم لیگ نون کی حکومت ملک کو توانائی بحران سے نکالنے کیلئے اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی۔ا توار کو اپنے ایک بیان میں اْنہوں نے کہا کہ لوڈ شیڈنگ میں کمی کی بھرپور کوششیں کی جارہی ہیں۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر نے کہا کہ لوگوں کے بنیادی حقوق کا احترام یقینی بنانا، سماجی انصاف کی فراہمی اور ملک کی سماجی و اقتصادی ترقی جمہوریت کا اہم مقصد ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ اختلاف رائے جمہوریت کا حسن ہے تاہم بدقسمتی سے کچھ عناصر منفی سیاست کررہے ہیں۔اْنہوں نے کہا کہ دھرنے قومی معیشت کیلئے سنگین خطرہ ہیں کیونکہ ان کی وجہ سے غیر ملکی سرمایہ کاروں کے ساتھ کئی معاہدوں پر دستخط نہیں ہوسکے۔وفاقی وزیر نے عوام پر زوردیا کہ وہ جمہوریت کے خلاف سازشوں کو ناکام بنانے کیلئے اتحاد کا مظاہرہ کریں۔

متعلقہ عنوان :