واہگہ بارڈرخودکش حملہ ،جماعت الاحراراورجنداللہ گروپ نے الگ الگ ذمہ داری قبول کرلی ، دھماکہ شمالی وزیر ستان آپریشن کا رد عمل ہے، مزید کارروائیاں بھی کی جائیں گی،ترجمان جماعت الاحرار احسان اللہ احسان

پیر 3 نومبر 2014 10:02

کوہاٹ،پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔3نومبر۔2014ء) کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی شاخ جماعت الاحرار نے لاہور واہگہ بارڈر پر خود کش حملے کی ذمہ داری قبول کر لی اورخبردارکیاہے کہ دھماکہ شمالی وزیر ستان آپریشن کا رد عمل ہے مزید کارروائیاں بھی کی جائیں گی جبکہ جنداللہ گروپ نے بھی لاہور دھماکے کی ذمہ داری قبول کی ہے ۔لاہور میں واہگہ بارڈر پر خود کش حملے کے حوالے سے جماعت الاحرار کے ترجمان احسان اللہ احسان نے میڈیا کو بذریعہ فون بتایا کہ سیکیورٹی اہلکار ہمارے نشانہ تھے ان کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں طالبان کے خلاف جاری آپریشن کے رد عمل میں ہمارے حملے جاری رہیں گے جبکہ واہگہ بارڈر کا انتخاب اس لیے کیا کہ یہ عالمی شہرت کا حامل علاقہ ہے اور یہاں سکیورٹی اہلکار زیادہ ہوتے ہیں۔

(جاری ہے)

احسان اللہ احسان نے کہا کہ ملک کے مختلف جیلوں میں ہمارے ساتھیوں کو مارا جا رہا ہے جبکہ کئی ساتھیوں کو جعلی مقابلوں میں مارا جا رہا ہے جس کے رد عمل میں ہم مذید بھر پور کارروائیاں کریں گے۔جبکہ میڈیاکوجاری بیان میں احسان اللہ احسان نے کہاہے کہ ہمارے دوست حنیف اللہ نے یہ حملہ کیا،یہ تحریک طالبان کے حملوں کاآغاز ہے اورمستقبل میں ایسے حملے جاری رہیں گے ،بعض دیگرگروپ اس کی ذمہ داری قبول کررہے ہیں لیکن یہ دعوے بے بنیادہیں ہم جلداس حملے کی ویڈیوجاری کریں گے ،یہ شمالی وزیرستان آپریشن میں معصوم لوگوں کی ہلاکتوں کابدلہ ہے ، دھماکے کے حوالے سے جنداللہ گروپ کے ترجمان احمداللہ مروت نے کہا کہ وہ بھی اس دھماکے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :