باڑا ،اورکزئی ایجنسی ، سکیورٹی فورسز اور شدت پسندوں میں جھڑپ ،38شدت پسند ہلاک ،6سکیورٹی اہلکار شہید ،3زخمی ، فورسز کا سرچ آپریشن

اتوار 2 نومبر 2014 10:47

ہنگو(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔2نومبر۔2014ء) اورکزئی ایجنسی میں سکیورٹی فورسز اور شدت پسندوں کے درمیان جھڑپ ،24 شدت پسند ہلاک ،6سکیورٹی اہلکار شہید ،3زخمی ، فورسز کا سرچ آپریشن جاری ۔ تفصیلات کے مطابق لوئر اورکزئی ایجنسی کے علاقے شین درہ میں قائم سکیورٹی فورسز کے چیک پوسٹ پر آدھی رات کو شدت پسندوں نے بھاری ہتھیار سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں سکیورٹی ذرائع کے مطابق چھ سکیورٹی اہلکار شہید اور تین زخمی ہوئے جس کے بعد سکیورٹی فورسز نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے گولہ باری کی جس کے نتیجے میں چوبیس شدت پسند موقع پر ہلاک ہوگئے سکیورٹی فورسز نے پورے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا علاقے میں سخت کشیدگی پائی جاتی ہے ۔

(جاری ہے)

ادھرباڑا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 14 شدت پسند ہلاک اور 8 زخمی ہوگئے جبکہ کارروائی میں شدت پسندوں کے متعدد ٹھکانوں کو بھی تباہ کردیا گیا، ہلاک ہونے والوں میں کالعدم لشکر اسلام اور کالعدم تحریک طالبان کے شدت پسند شامل ہیں،نجی ٹی وی نے سیکیورٹی ذرائع کے حوالے سے بتایاکہ ہفتہ کو شدت پسندوں کے خلاف کارروائی باڑہ کے علاقے سپاہ اور اکاخیل میں کی گئی جس کے نتیجے میں 14 شدت پسند ہلاک اور 8 زخمی ہوئے جبکہ ان کے متعدد ٹھکانوں کو بھی تباہ کردیا گیا، ہلاک ہونے والوں میں کالعدم لشکر اسلام اور کالعدم تحریک طالبان کے شدت پسند شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :