صوبائی دارلحکومت میں جزوی طور پر پٹرولیم مصنوعات کی کم کی گئی قیمتوں پر عمل درآمد نہ ہوسکا

ہفتہ 1 نومبر 2014 07:41

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔1نومبر۔2014ء ) صوبائی دارلحکومت میں جزوی طور پر پٹرولیم مصنوعات کی کم کی گئی قیمتوں پر عمل درآمد نہ ہوسکا جبکہ کئی علاقوں میں تیل پرانی قیمتوں پر فروخت ہوتا رہاجبکہ پٹرول پمپوں کے مالکان اور صارفین کے درمیان تکرار بھی ہوتی رہی ۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق وفاق کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے پیمانے پر کمی کی گئی تھی۔ جس کا اطلاق گزشتہ رات 12بجے کیاجانا تھا مگر انتظامیہ کی عدم توجہی کے باعث صوبائی دارلحکومت کے بیشتر علاقوں میں پرانی قیمتوں پر فروخت ہوتا رہا صارفین اور پٹرول پمپ کے عملہ کے مابین بحث تکرار ہوتی رہی مگر انتظامیہ کی جانب سے کسی بھی پٹرول پمپ کے خلاف کاروائی عمل میں نہ لائی جاسکی۔

متعلقہ عنوان :