عمران خان کی درخواست پرسپیکر ایاز صادق کے حلقے کے انتخابی ریکارڈ کی جانچ پڑتال شروع کردی گئی ، ریکارڈ کی جانچ پڑتال کے دوران بیلٹ پیپرز، کاوٴنٹرز، ووٹر لسٹیں اور پولنگ اسٹیشنوں کے نتائج کا جائزہ لیا جائیگا،حکام

ہفتہ 1 نومبر 2014 07:36

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔1نومبر۔2014ء)الیکشن کمیشن نے عمران خان کی درخواست پر اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کے حلقے کے انتخابی ریکارڈ کی جانچ پڑتال کا کام شروع کردیا ہے۔الیکشن کمیشن کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے لاہور کے حلقہ این اے 122 میں انتخابی ریکارڈ کی جانچ پڑتال کے لیے درخواست دی گئی تھی جس پر عملدرآمد شروع کرتے ہوئے ریکارڈ کی جانچ پڑتال کا کام شروع کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

حکام کا کہنا ہے کہ ریکارڈ کی جانچ پڑتال کے دوران بیلٹ پیپرز، کاوٴنٹرز، ووٹر لسٹیں اور پولنگ اسٹیشنوں کے نتائج کا جائزہ لیا جائیگا جس کے لیے ریٹرننگ افسر کو کو بیلٹ سمیت تمام ریکارڈ 6 نومبر تک فراہم کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ عام انتخابات میں لاہور کے حلقہ این اے 122 سے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق عمران خان کو شکست دے کر کامیاب ہوئے تھے جس کے بعد عمران خان کی جانب سے حلقے میں مبینہ دھاندلی کا الزام عائد کرکے جانچ پڑتال کی درخواست دی گئی تھی۔