جامعہ پشاور میں طالبعلم کا گورنر خیبر پختونخواہ سے ڈگری وصول کرنے سے انکار ، سٹیج پر ” گو نواز گو “ کے نعرے لگاتے ہوئے خالی ہاتھ واپس چلا گیا

جمعہ 31 اکتوبر 2014 09:08

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔31اکتوبر۔2014ء)جامعہ پشاور میں طالبعلم کا گورنر خیبر پختونخواہ سردار مہتاب احمد عباسی سے ڈگری وصول کرنے سے انکار ، سٹیج پر ” گو نواز گو “ کا نعرہ لگاتے ہوئے خالی ہاتھ چلا گیا ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق پشاور کی عظیم درسگاہ جامعہ پشاور میں ڈگریوں کی تقسیم کے حوالے سے کانووکیشن جاری تھا جس میں گورنر خیبر پختونخواہ سردار مہتاب عباسی کو مدعو کیا گیا تھا جہاں انہوں نے ڈگریاں تقسیم کیں ڈگری تقسیم کے دوران ماسٹرز کا طالبعلم جس کا نام صنم اسفند یار تھا وہ سٹیج پر آیا اور ڈگری وصول کرنے سے انکار کردیا اور گو نواز گو کے نعرے لگاتے ہوئے سٹیج سے خالی ہاتھ چلا گیا ۔

متعلقہ عنوان :