سعودی حکومت کا حج وعمرہ زائرین کے لیئے ویزے شارٹ ٹرم اور بائیو میٹرک نظام تحت جاری کرنے کا فیصلہ ،پاکستانی حج وعمرہ زائرین کی سعودی حکومت کی طرف سے جاری ہدایات اورپابندی لگانے کے فیصلے پر تشویش کا اظہار،فیصلے پر نظر ثانی کی اپیل

جمعہ 31 اکتوبر 2014 09:08

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔31اکتوبر۔2014ء)سعودی عرب کی حکومت نے حج وعمرہ زائرین کے لےئے سعودی عرب کے ویزوں کو شارٹ ٹرم اور بائیو میٹرک نظام تحت جاری کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا،پاکستانی حج وعمرہ زائرین نے سعودی حکومت کی طرف سے جاری ہدایات اورپابندی لگانے کے فیصلے پر تشویش کا اظہار اور فیصلے پر نظر ثانی کی اپیل کی ہے ایسوسی ایشن آف ایشین حجاج کے کنونیرحافظ شفیق کاشف خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کے مستقل رہائشی ویزوں اور اس قسم کے دوسرے ویزوں کے لےئے بائیو میٹرک سسٹم کی پابندی تو سمجھ میں آتی ہے لیکن شارٹ ٹرم حج و عمرہ ویزا کے لئے یہ پابندی سمجھ سے بالا تر ہے جس سے زائرین پر نا صرف اضافی مالی بوجھ بڑھے گا بلکہ چند مخصوص شہروں میں اس نظام کے دفاتر کے قیام سے لوگوں کو سخت مشکلات پیش آئیں گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ لاکھوں لوگوں کے بائیو میٹرک کے لیے زائرین کو کئی کئی دن انتظار کرنا پڑے گا جس کی وجہ سے یہ قابلِ عمل سسٹم نہیں ہے۔ ایک خط کے ذریعے انہوں نے سعودی عرب کی حج کمیٹی کے سربراہ گورنرِ مکہ شہزادہ مشعل بن عبدالعزیز آل سعود، وزیرِ داخلہ شہزادہ محمد بن نائف بن عبدالعزیز آل سعود اور وزیر خارجہ سعود الفیصل بن عبدالعزیز آل سعود سے اپیل کی ہے کہ حج و عمرہ زائرین کو بائیو میٹرک سے مستثنیٰ قرار دیا جائے۔

حافظ شفیق کاشف نے کہا کہ گزشتہ سال حج و عمرہ کے لےئے سعودی عرب جانے والے سب سے بڑی تعداد پاکستانی زائرین کی ہے جو نہ صرف اپنی ویزا مدت میں واپس آئے ہیں بلکہ کسی بھی منفی سر گرمی میں ملوث نہیں ہیں لہٰذہ اس فیصلے پر نظر ثانی کی جائے اور متبادل نظام دیا جائے جو قابلِ عمل بھی ہو اور زائرین اضافی بوجھ سے بھی بچ سکیں۔

متعلقہ عنوان :