بھارتی فورسز نے پاکستانی نوجوان توقیر خان کی نعش تیس گھنٹے مذاکرات کے بعد واپس کردی

جمعہ 31 اکتوبر 2014 09:01

شکر گڑھ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔31اکتوبر۔2014ء) بھارتی فورسز نے نوجوان توقیر خان کی نعش تیس گھنٹے مذاکرات کے بعد واپس کردی ، پاکستانی شہری سرحدی گاؤں جلالہ کے رہائشی نوجوان توقیر خان کو گزشتہ روز اس کو کھیتوں میں کام کرتے بھارتی فورسز نے فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا تھا اور نوجوان کو زخمی حالت میں پاکستانی حدود سے اٹھا لیا تھا اور بھارت کی حراست میں نوجوان شہید ہوگیا اس کے بعد رینجرز کے بی ایس ایف سے مذاکرات جاری تھے بی ایس ایف نے تیس گھنٹوں کے مذاکرات کے بعد توقیر خان کی نعش رینجر کے حوالے کردی توقیر خان کی نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ٹی ایچ کیو ہسپتال شکر گڑھ منتقل کردیا گیا شہری پاکستان زندہ باد کے نعرے لگاتے رہے اور مودی مردہ باد اور مودی کتا کے فلک شگاف نعرے لگاتے رہے ۔

متعلقہ عنوان :