حکومت اوجی ڈی سی ایل کی نجکاری نہیں کررہی ، اس کے حصص فروخت کیلئے پیش کئے جارہے ہیں، چیئرمین نجکاری کمیشن،حصص کی فروخت کامقصدحکومت کے ذخائرمیں اضافہ کرناہے، جاری دھرنوں نے معیشت کوبہت نقصان پہنچایاہے ،حکومت کی بہترین معاشی پالیسیوں کی وجہ سے زرمبادلہ کے ذخائرمیں اضافہ ہوا، محمدزبیر

جمعہ 31 اکتوبر 2014 08:56

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔31اکتوبر۔2014ء)نجکاری کمیشن کے چیئرمین محمدزبیرنے کہاہے کہ حکومت اوجی ڈی سی ایل کی نجکاری نہیں کررہی ہے بلکہ اس کے حصص فروخت کیلئے پیش کئے جارہے ہیں جوکہ اس سے پہلے بھی کیاگیاہے اوجی ڈی سی ایل کے حصص کے فروخت سے ادارے یااس کے ملازمین کوکسی قسم کانقصان نہیں پہنچ سکتاحصص کی فروخت کامقصدحکومت کے ذخائرمیں اضافہ کرناہے ۔

انہوں نے کہاکہ اوجی ڈی سی ایل کے علاوہ دیگراداروں کے حصص بھی فروخت کیلئے ملکی اوربین الاقوامی مارکیٹوں میں پیش کئے جائیں گے ۔انہوں نے کہاکہ ملک میں جاری دھرنوں نے معیشت کوبہت نقصان پہنچایاہے موجودہ حکومت کی بہترین معاشی پالیسیوں کی وجہ سے زرمبادلہ کے ذخائرمیں اضافہ ہوااورڈالرکے مقابلے میں روپے کی قدرمیں اضافہ ہوااوربیرونی سرمایہ کاروں نے پاکستان کارخ کیااوجی ڈی سی ایل کے حصص کی فروخت آئی ایم ایف سے ملنے والے فنڈزکی راہ ہموارکرے گی اورپاکستان میں غیرملکی زرمبادلہ کے ذخائرمیں اضافہ ہوگاکیونکہ پاکستان کواس وقت غیرملکی زرمبادلہ کی اشدضرورت ہے انہوں نے کہاکہ اوجی ڈی سی ایل کی نجکاری کے حوالے سے تمام شکوک وشبہات غلط ہیں قومی اسمبلی اورسینٹ میں بھی وزیرخزانہ اسحاق ڈارصورتحال کی وضاحت کرچکے ہیں اوراس سے قبل بھی اوجی ڈی سی ایل کے تمام ملازمین کواعتمادمیں لیاگیاتھامگربعض عناصراپنی سیاست چمکانے کیلئے حکومت کے خلاف احتجاج کررہے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ حبیب بینک اورالائیڈبینک اورپاکستان سٹیل ملزکے حصص بھی فروخت کے لئے پیش کررہے ہیں اورامیدہے کہ پاکستان کوبین الاقوامی اورملکی سرمایہ کاروں کااعتمادحاصل ہوگا۔انہوں نے کہاکہ دنیابھرمیں تیل کی قیمتیں گرنے سے حصص کی قیمتوں میں بھی کمی ہورہی ہے جس کانقصان اداروں کوبرداشت کرناپڑتاہے اوجی ڈی سی ایل کے ملازمین کیلئے فیصدحصص مختص کئے گئے ہیں جبکہ اڑھائی فیصدحصص پاکستان کے عوام کیلئے ہیں اورہرکوئی اس کوخریدسکتاہے ۔انہوں نے کہاکہ اوجی ڈی سی ایل کے کسی بھی ملازم کونہیں سکالاجارہاہے اورنہ ہی مینجمنٹ کوتبدیل کیاجارہاہے اوجی ڈی سی ایل کے زیادہ شیراب بھی حکومت کے پاس ہیں اورتمام انتظامات بھی حکومت چلارہی ہے ۔