تحریک انصاف کے ارکان کو رقوم کی پیشکش کا الزام انتہائی شرمناک ہے،پرویز رشید،جیسے جاوید ہاشمی نے استعفیٰ دیا ‘ شاہ محمود قریشی بھی ایسے ہی اعلان کریں ،نجی ٹی وی سے گفتگو

جمعرات 30 اکتوبر 2014 07:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔30اکتوبر۔2014ء) وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے ارکان کو رقوم کی پیشکش کا الزام انتہائی شرمناک ہے جیسے جاوید ہاشمی نے استعفیٰ دیا ‘ شاہ محمود قریشی بھی ایسے ہی اعلان کریں نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں قانون کی حکمرانی ہے۔

(جاری ہے)

شاہ محمود قریشی کی درگاہ نہیں ہے ۔ پارلیمنٹ نذرانے کا ڈبہ نہیں ہے شاہ محمود قریشی کا دل نہیں کرتا کہ استعفیٰ دیں تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی اور قائم کمیٹیوں کی ساری مراعات استعمال کررہے ہیں جبکہ تحریک انصاف کے اراکین اپنے ہی ساتھیوں پر اعتبار نہیں کررہے ہیں سپیکر کو وہ کرنا ہے جو آئین میں لکھا ہے انہوں نے کہاکہ ارکان کو رقوم کی پیشکش کا اعلان شرمناک ہے۔