سپیکر ایاز صادق نے تحریک انصاف کے استعفوں سے متعلق آج الیکشن کمیشن کو خط لکھ کر آگاہ کریں گے، خط میں صرف پی ٹی آئی کے ممبران کی تصدیق کے حوالے سے آگاہ کیا جائے گا، خط کا متن

جمعرات 30 اکتوبر 2014 07:16

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔30اکتوبر۔2014ء)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق پاکستان تحریک انصاف کے ممبران کے استعفوں سے متعلق الیکشن کمیشن کو خط لکھ کر ا ٓج جمعرات کو آگاہ کریں گے خط میں صرف الیکشن کمیشن کو پی ٹی آئی کے ممبران کی تصدیق کے حوالے سے آگاہ کیا جائے گا خط کا متن۔

(جاری ہے)

ذرائع نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ سپیکر قومی اسمبلی سردار یاز صادق نے الیکشن کمیشن کو خط میں لکھا ہے کہ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے پی ٹی آئی کے ممبران کو متعد د بار بلایا لیکن وہ پھر بھی فرد اً فرداً نہیں آئے جس کی وجہ سے کسی نتیجے پر نہیں پہنچا جا سکا ۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے ہر صورت میں پی ٹی آئی کے ممبران سے استعفوں کی تصدیق کے حوالے پوچھا ہے لیکن وہ سپیکر کی تسلی نہیں کر اسکے جبکہ الیکشن کمیشن حکام کا کہنا ہے کہ ارکان اسمبلی کے استعفے منظور نہ ہونے کے حوالے سے الیکشن کمیشن کا کوئی تعلق نہیں ہے صرف منظوری کی صورت میں الیکشن کمیشن کو آگاہ کیا جاتاہے ۔