احتساب کے خوف نے نواز، زرداری کو اکٹھا کردیا، عمران خان،بلاول کو گھومنے اور زرداری کو پیسہ گننے سے فرصت نہیں، نواز شریف اشتہاروں پر اربوں روپے خرچ کرچکے ہیں، ان کا اپنا پیسہ باہر پڑا ہے، تھر میں بچے بھوک سے مر گئے، حکمرانوں نے اپنی کارکردگی کی تشہیر پر 15 ارب روپے خرچ کر دیے۔ کرپشن کا پوچھیں تو جمہوریت خطرے میں پڑ جاتی ہے،سربراہ تحریک انصاف کا دھرنے سے خطاب

جمعرات 30 اکتوبر 2014 06:48

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔30اکتوبر۔2014ء )پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ احتساب کے خوف نے نواز شریف اور زرداری کو اکٹھا کردیا، تبدیلی عوام کی وجہ سے آئی، تھر میں بچے بھوک سے مر گئے کوئی پوچھنے والا نہیں، جنہیں جیلوں میں ہونا چاہئے تھا وہ لیڈر بن گئے، بھارت کشمیریوں کو حق دے، مودی کو امن کیلئے سمجھاوٴں گا، بھارت ہم سے غربت کے خاتمے کا مقابلہ کرے۔

اسلام آباد میں دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ، بلاول کو گھومنے اور زرداری کو پیسہ گننے سے فرصت نہیں، نواز شریف اشتہاروں پر اربوں روپے خرچ کرچکے، ان کا اپنا پیسہ باہر پڑا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ میاں صاحب انگریزی نہیں آتی تو اردو میں بات کریں، چینی بھی تو اپنے ساتھ مترجم رکھتے ہیں، قرضوں پر سود ادا کرنے کیلئے قرض لئے جارہے ہیں، پیسہ اکٹھا کرکے ایمانداری سے عوام پر خرچ ہونا چاہئے، پاکستان نواز اور زرداری کیلئے نہیں بنا تھا، جنہیں جیلوں میں ہونا چاہئے تھا وہ لیڈر بن گئے، عوام نے نواز اور زرداری کی پارٹنر شپ توڑ دی۔

(جاری ہے)

انہوں نے مذید کہاکہ اقتدار میں آکر گورنر ہاوٴسز کو لایبریریوں اور میوزیم میں تبدیل کردیں گے، عوام کے پاس 2 وقت کی روٹی نہیں، اتنا بڑا وزیراعظم ہاوٴس کس کام کا، احتساب کے بعد واپس لیا گیا پیسہ تعلیم اور صحت پر خرچ ہوگا، ہمسایہ ممالک سے تجارت اور اچھے تعلقات بنائیں گے، مودی ہمیں پنجابی فلموں کی طرح نہیں ڈرا سکتے، بھارت کشمیریوں کو حق دے، عوام فکر نہ کریں، مودی کو امن کیلئے سمجھاوٴں گا، بھارت ہم سے غربت کے خاتمے کا مقابلہ کرے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کے حالات ٹھیک نہ ہونے کے باعث سرمایہ دار دبئی چلے گئے، خیبرپختونخوا میں لینڈ ریکارڈز کمپیوٹرائزڈ کردیئے، ڈی آئی خان میں 80 پٹواری جیل میں ڈالے، میری ذمہ داری ہے آپ کا پیسہ مغل اعظم رہن سہن پر نہ لگاوٴں، حکمرانوں کو تھر کی فکر نہیں، سندھ کے لوگ بھی ملک بھر کی طرح تبدیلی کیلئے بے تاب ہیں، بھٹو کے خون کو بیچنے کی کوشش ہورہی ہے۔

عمران خان نے کہا کہ اگر تحریک انصاف باہر نہ نکلتی تو ملک میں نورا کشتی اور باریوں کا سلسلہ جاری رہتا۔ حکمرانوں نے اپنی کارکردگی کی تشہیر پر 15 ارب روپے خرچ کر دیے۔ کرپشن کا پوچھیں تو جمہوریت خطرے میں پڑ جاتی ہے،نئے پاکستان میں وزیراعظم سچ بولے گا۔ عمران خان نے کہا کہ پاکستان کو علامہ اقبال کا پاکستان بننا چاہئے تھا لیکن ملک میں بڑے مجرم لیڈر بن گئے۔