وزیراعظم نواز شریف سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود کی ملاقات ، لائن آف کنٹرول پر فائر بندی کی خلاف ورزی ، آپریشن ضرب عضب سمیت آئی ڈی پیز کی بحالی کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا

جمعرات 30 اکتوبر 2014 06:48

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔30اکتوبر۔2014ء) وزیراعظم میاں محمد نواز شریف سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود کی ملاقات ، ایل او سی پر فائر بندی کی خلاف ورزی، آپریشن ضرب عضب سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم ہاؤس میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود نے ملاقات کی ملاقات میں بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی خلاف ورزی ، شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن ضرب عضب سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ملاقات میں آپریشن ضرب عضب سے متاثرہ آئی ڈی پیز کی بحالی کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی ۔