وزیراعظم میاں محمد نواز شریف سے جماعت اسلامی کے وفد کی ملاقات،ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال،جماعت اسلامی کی تحریک انصاف کے استعفے منظور نہ کرنے کی درخواست،وزیراعظم نے استعفے منظور نہ کرنے کی یقین دہانی کرادی

جمعرات 30 اکتوبر 2014 06:48

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔30اکتوبر۔2014ء) وزیراعظم میاں محمد نواز شریف سے جاعت اسلامی کے وفد کی ملاقات‘ ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال‘ جماعت اسلامی کی وزیراعظم سے تحریک انصاف کے استعفے منظور نہ کرنے کی درخواست‘ وزیراعظم نے استعفے منظور نہ کرنے کی یقین دہانی کرادی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بدھ کو وزیراعظم ہاؤس میں جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ کی قیادت میں ایک وفد نے وزیراعظم سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

جماعت اسلامی کے راہنماء لیاقت بلوچ نے وزیراعظم سے درخواست کی کہ وہ سپیکر قومی اسمبلی کو تحریک انصاف کے استعفوں کو منظور کرنے سے روکیں ۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ سیاسی بحران کا حل مذاکرات میں ہے۔ حکومت استعفوں سے متعلق حتمی اقدام نہ اٹھائے۔ حکومت سیاسی بحران کیساتھ ساتھ آئی ڈی پیز کی بحالی کیلئے بھی کام کرے۔ وزیراعظم نے جماعت اسلامی کے وفد کو اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ مذاکرات کے حوالے سے ان کی طرف سے دروازے کھلے ہیں حکومت بھی تمام معاملات کو مذاکرات اور افہام و تفہیم سے حل کرنے کی خواہاں ہے۔انہو ں نے وفد کو یقین دھا نی کرا ئی کہ تحریک انصاف کے استعفے منظور نہیں کیئے جا ئیں گے ۔