خیبرایجنسی میں آپریشن خیبرٹو، سرچ آپریشن کے دوران 21دہشتگردہلاک،متعددزخمی ، 8سیکورٹی اہلکارشہید، جیٹ طیاروں کی بمباری میں 20شدت پسند ہلاک

جمعرات 30 اکتوبر 2014 06:44

خیبرایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔30اکتوبر۔2014ء)خیبرایجنسی میں جاری آپریشن خیبرٹومیں سرچ آپریشن کے دوران 21دہشتگردہلاک،متعددزخمی جبکہ 8سیکورٹی اہلکارشہیدہوگئے ۔آئی ایس پی آرکے مطابق بدھ کے روزآپریشن خیبرٹوکے دوران فورسزکاسرچ آپریشن جاری تھاکہ شدت پسندوں سے فائرنگ کاتبادلہ ہوا۔

(جاری ہے)

فائرنگ کے نتیجے میں 8سیکیورٹی اہلکارشہیدہوگئے جبکہ کلیئرنس آپریشن میں 21دہشتگردہلاک اورمتعددزخمی ہوگئے ہیں ۔

ادھروادی تیراہ کے علاقے اکاخیل میں جیٹ طیاروں کی بمباری ، 20شدت پسند ہلاک،8زخمی ،4ٹھکانے بھی تباہ کردیئے گئے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جیٹ طیاروں نے ا کاخیل میں شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر شدید بمباری کی جس کے نتیجے میں 20شدت پسند ہلاک ہوگئے جبکہ بمباری سے شدت پسندوں کے 4ٹھکانوں کو بھی تباہ کردیا گیا ، بمباری میں آٹھ شدت پسند زخمی بھی ہوئے ۔

متعلقہ عنوان :