پاکستان کاراولاکوٹ سیکٹر میں فائرنگ سے شہری کی شہادت پر بھارت سے شدید احتجاج ، بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنراورسفارتکاروں کی دفترخارجہ طلبی ،کاشتکار کی شہادت پراحتجاجی مراسلہ حوالے کیا

جمعرات 30 اکتوبر 2014 06:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔30اکتوبر۔2014ء)بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنراورسفارتکاروں کودفترخارجہ میں طلب کرکے بھارتی فورسزکی ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ سے کاشتکار کی شہادت پراحتجاجی مراسلہ حوالے کیا۔بدھ کے روزبھارتی ڈپٹی ہائی کمشنراورسفارتکاروں کوایک دن میں دوباردفترخارجہ طلب کیاگیااورپاکستان نے 28اکتوبرکوبھارتی فوج کوفائرنگ سے جاں بحق ہونے والے پاکستانی کسان کی شہادت پرسخت احتجاج کیااوراحتجاجی مراسلہ بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنرکے حوالے کردیا۔

(جاری ہے)

حکومت پاکستان نے راولاکوٹ سیکٹر میں بھارتی فائرنگ سے شہری کی شہادت پر بھارت سے احتجاج کرتے ہوئے فوری طور پر سرحدی خلاف ورزیاں بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے، تفصیلات کے مطابق حکومت پاکستان نے راولاکوٹ سیکٹر میں 70 سالہ شہری کی شہادت پر بھارتی حکومت سے سفارتی سطح پر احتجاج کیا ہے جو گزشتہ روز بھارتی فوج کی اندھا دھند فائرنگ سے مارا گیا تھا ،پاکستان نے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے بھارت سے کہا ہے کہ وہ اپنی سیکورٹی فورسزکو شہریوں پر فائرنگ کرنے سے روکے اور کنٹرول لائن اور ورکنگ باؤنڈری پر جنگ بندی کی خلاف ورزیاں بند کردے۔