سعودی عرب ، منشیات اسمگل کرنے کے جرم میں ایک اور پاکستانی کا سر قلم ،محمد گل رحما ن کا مشرقی صوبے قطیف میں سر قلم کیا گیا، سعودی وزارت داخلہ

بدھ 29 اکتوبر 2014 08:48

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔29اکتوبر۔2014ء) سعودی عرب میں منشیات اسمگل کرنے کے جرم میں ایک اور پاکستانی کا سر قلم کردیا گیا جس کے بعد گزشتہ 2 ہفتوں کے دوران سر قلم کئے جانے والے پاکستانیوں کی تعداد 4 ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ محمد گل رحما نامی پاکستانی کو منشیات کی بھاری مقدار اسمگل کرنے کی کوشش کے دوران گرفتار کیا گیا تھا اور جرم ثابت ہونے پر ان کا سر مشرقی صوبے قطیف میں قلم کیا گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ 2 ہفتوں کے دوران منشیات اسمگل کرنے کے جرم میں ہی 3 اور پاکستانیوں کے سر بھی قلم کئے جاچکے ہیں جبکہ رواں سال مختلف جرائم میں سر قلم کئے جانے والے مجرمان کی تعداد 61 ہوگئی ہے۔