حکومت بیرونی سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے تمام سٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر نئی پالیسیاں متعارف کرا رہی ہے، اسحاق ڈار ، ملک میں جاری دھرنوں سیلاب کی تباہی اور اپریشن ضرب عضب کی وجہ سے بے گھر ہونے والے لاکھوں قبائلیوں کی بحالی کی وجہ سے ملکی معیشت میں وقتی جمود آیا ہے ،موجودہ حکومت کے انقلابی اقدامات کی وجہ سے صورتحال کو بہتری کی جانب گامزن کر دیا گیا ہے، جلد ہی او جی ڈی سی ایل کے شیئر عالمی مارکیٹ میں نیلامی کیلئے پیش کر دئیے جائیں گے جس سے 800ملین ڈالرکا زرمبادلہ حاصل ہونے کی توقع ہے، بین الااقوامی سرمایہ کاری کانفرنس سے خطاب

بدھ 29 اکتوبر 2014 08:31

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔29اکتوبر۔2014ء) وفاقی وزیر خزانہ سینٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت بیرونی سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے تمام سٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر نئی پالیسیاں متعارف کرا رہی ہے تاکہ ملک میں سرمایہ کاری کرنے والے اندرونی اور بیرونی سرمایہ کاروں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جاسکے ملک میں جاری دھرنوں سیلاب کی تباہی اور اپریشن ضرب عضب کی وجہ سے بے گھر ہونے والے لاکھوں قبائلیوں کی بحالی کی وجہ سے ملکی معیشت میں وقتی جمود آیا ہے موجودہ حکومت کے انقلابی اقدامات کی وجہ سے صورتحال کو بہتری کی جانب گامزن کر دیا گیا ہے ان خیالات کاا ظہار انہوں نے بین الااقوامی سرمایہ کاری کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا وزیر خزانہ نے کہاکہ اقتدار سنبھالنے کے بعدپاکستان کی معاشی صورتحال نہایت خراب تھی پاکستان کو اندرونی اور بیرونی خطرات کا سامنا تھا ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر بے حد کم ہوچکے تھے اور صورتحال اس حد تک بگڑ چکی تھی کہ عالمی سطح پر یہ پیشن گوئیاں کی جارہی تھی کہ پاکستان قرضوں کی ادائیگی میں ناکام ہوجائے گاایسی صورتحال میں اقتدار سنبھالنے کے بعد پاکستان کے وزیر اعظم میاں نواز شریف نے معیشت کو بہتری کی جانب گامزن کرنے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے ٹیکس وصولی کو بہتر بنا نے کے ساتھ زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ کیا گیاتجارتی خسارے کو کم کیا گیاافراط زر کی شرح کو 12فیصد سے کم کرکے8فیصد تک لایا گیاجی ڈی پی کی شرح کو کئی سالوں بعد 4.1فیصد تک پہنچایا گیاکراچی سٹاک ایکسچنج میں اضافہ ہواڈالر کی قیمت 98روپے تک لائی گئی پاکستان میں3Gاور4G ٹیکنالوجی کے لائسنس کی نیلامی سے اربوں روپے کا زرمبادلہ کا اضافہ ہواجس سے آئندہ چار سالوں کے دوران دس لاکھ نوجوانوں کو روزگار ملے گاانہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت نے کئی قومی ادارے جو خسارے میں چل رہے تھے ان کی نجکاری کی اور جلد ہی او جی ڈی سی ایل کے شیئر عالمی مارکیٹ میں نیلامی کیلئے پیش کر دئیے جائیں گے جس سے 800ملین ڈالرکا زرمبادلہ حاصل ہونے کی توقع ہے

انہوں نے کہاکہ پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری کیلئے بے پناہ مواقع موجود ہیں توانائی کے شعبے تیل و گیس کی تلاش درآمدات اور برآمدات سمیت کئی شعبوں میں بیرونی سرمایہ کار ی کی جاسکتی ہے حکومت بیرونی اور اندرونی سرمایہ کاروں کو خصوصی مراعات کی پیش کش بھی کر رہی ہے تاکہ پاکستان کے عوام کو درپیش مسائل کا خاتمہ کیا جاسکے انہوں نے کہاکہ کئی عالمی اداروں نے پاکستان کی معیشت میں بہتری پر خصوصی رپورٹیں جاری کی ہیں اور یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ پاکستان مستقبل میں دنیا کی اٹھارویں بڑی معیشت بن جائے گاانہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت معیشت کی بہتری اور بیرونی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے پر زیادہ سے زیادہ رعایتیں دے رہی ہے جو دنیا کے کسی بھی ملک میں نہیں ہیں پاکستان نہ صرف بیرونی سرمایہ کاروں کے لئے ایک محفوظ اور منافع بخش ملک ہے بلکہ وسطی ایشیائی ریاستوں کیلئے راہداری کی حیثیت بھی رکھتا ہے پاکستان اپنے پڑوسی ممالک سے تجارت کے فروغ کو خصوصی توجہ دے رہا ہے چین ایران ترکی اور افغانستان کے ساتھ مضبو ط تعلقات اور تجارت موجودہ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے چین کے حالیہ دورے کے موقع پر پاکستان میں چین کے تعاؤن سے مختلف منصوبوں کو شروع کرنے پر غور کیا گیاچین پاکستان کا ایک اہم دوست ملک ہے اور اس وقت12ارب ڈالر کے منصوبے دوست ملک چین کے تعاؤن سے پاکستان میں جاری ہیں انہوں نے کہا بین الااقوامی سرمایہ کانفرنس کا مقصددنیا کے دیگر ممالک کے سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی جانب راغب کرنا ہے اور ہمیں خوشی ہے کہ موجودہ حکومت کے معاشی اقدامات اورپالیسیوں کی وجہ سے بہت سے ممالک کے سرمایہ کاروں نے پاکستان میں سرمایہ کاری کی خواہش کا اظہار کیا ہے انہوں نے کہاکہ پاکستان بین الاقوامی تجارتی ادارں کے ساتھ بھی منسلک ہے اور ان کی پالیسیوں پر مکمل طور عمل درآمد کیا جاتا ہے پاکستان کی حکومت نے توانائی کے شعبے میں کمی کو پورا کرنے کے لئے دیامر بھاشا ڈیم اور داسو کے مقام پر ڈیم بنانے پر کام شروع کر دیا ہے تاکہ ملک میں بجلی کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو پورا کیا جاسکے