برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کا وزیراعظم نواز شریف کو ٹیلی فون ، افغانستان کانفرنس میں شرکت کی دعوت دے دی، نواز شریف نے کانفرنس میں شرکت کی دعوت قبول کر لی ،کانفرنس لندن میں نومبر کے آخری ہفتے میں منعقد ہوگی ، دونوں رہنماوں کا باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

بدھ 29 اکتوبر 2014 08:27

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔29اکتوبر۔2014ء) برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کا وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کو ٹیلی فون ، افغانستان کانفرنس میں شرکت کی دعوت دے دی ۔

(جاری ہے)

جاری تفصیلات کے مطابق برطانوی وزیراعظم نے پاکستانی ہم منصب میاں نواز شریف کو منگل کے روز ٹیلی فون کیا اور باہمی دلچسپی امور پر تبادلہ خیال کرنے کے علاوہ وزیراعظم نواز شریف کو افغانستان بارے کانفرنس میں شرکت کی دعوت دے دی ۔ کانفرنس لندن میں نومبر کے آخری ہفتے میں منعقد ہوگی ۔ وزیراعظم میاں نواز شریف نے کانفرنس میں شرکت کی دعوت کو قبول کرلیا کانفرنس کی صدارت افغان صدر او ربرطانوی وزیراعظم مشترکہ طور کریں گے ۔