سمندری طوفان نیلوفر پاکستان کی جانب گامزن ، سمندر میں آ ج سے جمعہ تک شکار پر پابندی،بلوچستان اور سندھ میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان،سا حلی پٹی پر مقیم ما ہی گیرو ں کو وا ر ننگ جا ر ی ، کرا چی ٹھٹھہ ،سجاول اور بدین میں دفعہ 144نا فذ کر دیا گیا ،تما م ما ہی گیرو ں کو سمندر میں جا نے سختی کے سا تھ رو ک دیا گیا ہے،اسپتا لو ں میں ایمر جنسی نا فذ ، عملے کی چھٹیا ں منسو خ کر دی گئی ہیں،سید سلما ن شاہ

بدھ 29 اکتوبر 2014 08:16

اوتھل(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔29اکتوبر۔2014ء ) بحیرہ عرب کے وسطی مغرب میں بننے والا سمندری طوفان نیلوفر پاکستان کی جانب گامزن سمندر میں بدھ سے جمعہ تک شکار پر پابندی کھلے سمندر میں موجود ماہی گیر واپس آجائے بلوچستان اور سندھ میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ملک میں سردی کا آغاز، سندھ میں ڈاکٹرز کی چھٹیاں منسوخ ایمرجنسی میں ادویات طلب لسبیلہ میں سمندر ی شکار پرجانے والے ماہی گیر تاحال واپس نہیں آئے تفصیلات کے مطابق سمندری طوفان نیلوفر کی رفتار 6کلومیٹر فی گھنٹہ بتائی جارہی ہے طوفان انتہائی شدت کے ساتھ پاکستان کی جانب گامزن ہے طوفان سے بلوچستان کے ساحلی علاقے گوادر ،پسنی ،جیوانی ،اورماڑہ ،کنڈملیر ،ڈام ،گڈانی متاثر ہونے کا خدشہ جبکہ کراچی کی ساحلی پٹی ابراہیم حیدری ،کیٹی بندر ،گھوڑا باری ،ٹھٹھہ سمیت کہی علاقوں کو خطرہ ہے محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان رات گئے تقریباً گوادر کے جنوب میں 1000کلومیٹر دور بتایا گیا طوفان کی شدت میں تیزی سے اضافہ ہوتا جارہا ہے جسکی وجہ سے یہ طوفان بھارت میں بھی کہی علاقے متاثر ہوسکتے ہیں نیلوفر طوفان آج شام تک بلوچستان اور سندھ کے ساحلی علاقوں سے ٹکرا ئے گا انتظامیہ میں گہماگہمی عروج پر ساحلی علاقوں میں شکار پر پابندی عائد کرکے سیکورٹی ہائی الرٹ کا حکم جاری کردیا گیا اور کراچی کے ساحل پر شکار کی پابندی پر 144کا دفعہ نافذ کردیا گیا ہے جبکہ سمندر میں موجود تمام شکاریوں کو اطلاع دی گئی ہے کہ وہ فوری سمندر سے باہر آجائیں جبکہ بدھ اور جمعہ تک بلوچستان اور سندھ میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے محکمہ فشریز کے مطابق گڈانی اور ڈام میں تقریباً 30کشتیاں سمندر میں پھنس ہوئی ہیں جن سے رابطہ بھی نہیں ہورہا ہے محکمہ فشریز فورم کے اہلکار ان کو باہر نکالنے کیلئے کوشیش تیز کردی ہیں ادھر لسبیلہ کے ساحلی علاقوں میں ڈپٹی کمشنر لسبیلہ فواد غفار سومرو کی ہدایت پر ڈام اورگڈانی میں ماہی گیروں کو سمندر جانے پر مکمل پابندی عائد کردی گئی ہے اور محکمہ فشریز کو ہدایت جاری کی ہے کہ کھلے سمندر میں تمام کشتیاں کو جلدازجلد ساحل پر پہنچایا جائے ،جبکہ سندھ میں وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی ہدایت پر محکمہ صحت نے ڈاکٹرز کی چھٹیاں منسوخ کر دی اور تمام بڑے ہسپتالوں میں ایمرجنسی کی صورت میں ادویات طلب کر لی گئی اسپیکر سندھ آغا سراج درانی نے کہا کہ کراچی میں بزرگوں کی مزاریں ہیں طوفان ٹل جائے گا کراچی کے آس پاس سمندر میں شکار میں مگن ماہی گیروں کو وائرلیس فون کے ذریعے واپس بلا لیا گیا ۔

(جاری ہے)

ادھرسمندر ی طو فا ن نیلو فرکے متوا قع خطرا ت کے پیش نظر پی ڈی ایم اے سندھ میں ایک اہم ہنگامی اجلا س پی ڈی ایم اے سندھ کے ڈ ا ئریکٹر جنر ل سید سلما ن شا ہ کی زیر صدا ر ت میں منعقد ہوا ۔اجلا س میں سمندری طوفان نیلو فر سندھ کے سا حلی پٹی پر رہنے وا لے تما م ما ہی گیرو ں کو وا ر ننگ جا ر ی کی گئی ہے ۔انہو ں نے بتا یا کہ کرا چی ٹھٹھہ ،سجاول اور بدین میں دفعہ 144نا فذ کر دیا گیا ہے اور تما م ما ہی گیرو ں کو سمندر میں جا نے سختی کے سا تھ رو ک دیا گیا ہے ۔

سید سلما ن شاہ نے بتا یا کہ تما م متعلقہ ادا رو ں کو الر ٹ کیا گیا ۔اجلا س میں بتا یا گیا کہ سا حلی پٹی پر طو فا ن کی صو ر ت میں تقریباََ تین لا کھ افرا د متا ثر ہو نے کا خد شہ ہے ۔اجلا س میں بتا یا گیا کہ سا حلی پٹی وا لے اضلا ع کی تما م اسپتا لو ں میں ایمر جنسی نا فذ کر دی گئی ہے اور عملے کی چھٹیا ں منسو خ کر دی گئی ہیں ۔ڈی جی پی ڈی ایم اے نے بتا یا کہ سا حلی پٹی کے ماہی گیرو ں کو کسی بھی ایمرجنسی میں محفو ظ مقا ما ت پر فو ر ی منتقل کر نے کے اقدا ما ت پر بھی غو ر کیا گیا ہے اور فیصلہ کیا گیا ہے کہ تیز با ر شو ں اور ہوا ؤ ں کے خطرا ت کی وجہ سے خیمو ں کے بجا ئے سا حلی پٹی کے مکینو ں کو سر کا ر ی عما ر تو ں میں منتقل کیا جا ئے اور متا ثرین کو تما م سہولیات مہیا کی جا ئیں گی ۔

ڈی جی سید سلما ن شا ہ نے بتا یا کہ پی ڈی ایم اے کسی بھی ایمر جنسی کی صو ر ت حا ل سے نمٹنے کیلئے تیا ر ہے اور پی ڈی ایم اے کے تما م عملے کو ہا ئی الر ٹ رہنے کے احکا ما ت جا ر ی کر دیئے گئے ہیں اور مقا می انتظا میہ کو ہدا یت جار ی کی گئی ہے کہ وہ کسی بھی ایمر جنسی کے لئے تیا ر رہیں ۔اجلا س میں تما م ادا رو ں نے اپنی را ئے اور اپنے محکمو ں کی طر ف سے کئے جا نے والے اقدا ما ت سے آگا ہ کیا ۔

انہو ں نے بتا یا کہ ما ہی گیرو ں کو ایمر جنسی کی صو ر ت میں منتقل ہو نے کے لئے تیا ر رہنے کی پیشگی اطلا ع دے دی گئی ہے ۔انہو ں نے بتا یا کہ شدید با رشو ں کے خطرا ت کے پیش نظر کرا چی انتظا میہ کو الر ٹ رہنے اور نا لو ں کی فور ی صفا ئی کے لئے اقدا ما ت کر نے کی بھی ہدا یا ت جا ری کی گئی ہیں ۔اجلا س میں کو سٹ گا ر ڈز ،آر می و نیوی کے نما ئندو ں ،سیکریٹری آبپا شی ،ایڈیشنل سیکریٹری ہیلتھ ،ایڈیشنل کمشنر کرا چی ، ،کراچی اضلا ع کے ڈپٹی کمشنرز ،امن فا ؤ نڈیشن ،کرا چی پو ر ٹ ٹرسٹ ،ہلا ل احمر ،کمشنرز حیدر آبا د ، ٹھٹھہ ،سجا و ل ،بدین کے ڈپٹی کمشنرو ں نے شر کت کی ۔