بھارتی جارحیت جاری ‘ پونچھ سیکٹرمیں بلا اشتعال فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق، پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی ، دشمن کی بندوقیں خاموش کرادیں

بدھ 29 اکتوبر 2014 08:16

راولاکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔29اکتوبر۔2014ء) کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی جانب سے جارحیت کا سلسلہ جاری ‘ آزاد کشمیر میں پونچھ سیکٹرمیں بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

(جاری ہے)

پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کرکے دشمن کی بندوقیں خاموش کرادیں‘ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی فوج نے پونچھ سیکٹر کے علاقے میں چری کوٹ گاؤں کو نشانہ بنایا۔ جس سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ پاک فوج نے بھی بھرپور کارروائی کی۔

متعلقہ عنوان :