آپریشن ضرب عضب ، فورسز کی کارروائیوں میں 33 دہشت گرد ہلاک، 9 ٹھکانے تباہ

منگل 28 اکتوبر 2014 08:02

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔28اکتوبر۔2014ء) شمالی وزیرستان میں پاک فوج کا آپریشن ضرب عضب جاری ہے، فورسز کی تازہ کارروائیوں میں 33 دہشت گرد ہلاک اور 9 ٹھکانے تباہ کردیئے گئے۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق دتہ خیل میں کی گئی پہلی کارروائی میں 18 دہشت گرد مارے گئے جبکہ دوسری کارروائی گارلامئی میں کی گئی جہاں ہلاک ہونے والے تخریب کاروں کی تعداد 15 ہے۔پاک فوج کے مطابق گن شپ ہیلی کاپٹروں کی کارروائیوں میں 9 ٹھکانے بھی تباہ کردیئے گئے۔واضح رہے کہ گزشتہ چار ماہ سے جاری آپریشن کے دوران ایک ہزار سے زائد دہشت گرد ہلاک اور سیکڑوں ٹھکانے تباہ کئے جا چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :