حکومت کاطاہرالقادری کے بیرون ملک جانے کی صورت میں کوئی رکاوٹ پیدا نہ کرنے کا فیصلہ

اتوار 26 اکتوبر 2014 09:56

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔26اکتوبر۔2014ء)حکومت نے عوامی تحر یک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری کے بیرون ملک سفر پر جانے کی صورت میں انکے راستے میں کسی قسم کی رکاوٹ پیدا نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا جبکہ سابق صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ خان نے کہا ہے کہ طاہر القادری بیرون ملک آزادی کے ساتھ سفر کر سکیں گے۔

(جاری ہے)

ہفتے کے روز گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ خان نے کہا کہ طاہر القادری کو بیرون ملک جانے کی مکمل آزادی حاصل ہو گی‘ طاہر القادری کے خلاف مقدمات ابھی زیر تفتیش مراحل میں ہیں اور صرف ایف آئی آر کے اندراج کی بنیاد پر کسی کو بیرون ملک جانے سے نہیں روکا جا سکتا۔

طاہر القادری پہلے بھی محرم اورعید میلا النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موقع پر بیرون ملک جاتے ہیں۔ رانا ثنا اللہ نے واضح کیا کہ پنجاب حکومت کا طاہر القادری کا نام ای سی ایل میں شامل کرانے کا کوئی ارادہ نہیں۔