دھرنا جاری رکھنے کیلئے قائم ’ ’ آزادی فنڈ“ میں ایک روز میں عام لوگوں نے اس فنڈ میں 11 لاکھ روپے جمع کرائے ہیں ،تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا اپنے ٹوئیٹر پیغام میں لوگوں کے مثبت اور تیز رد عمل پر شکریہ کا اظہار

اتوار 26 اکتوبر 2014 09:56

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔26اکتوبر۔2014ء ) تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ دھرنا جاری رکھنے کیلئے قائم کیے گئے ’ ’ آزادی فنڈ“ میں لوگ بڑے پیمانے پر عطیات جمع کرا رہے ہیں ، ایک روز میں عام لوگوں نے اس فنڈ میں 11 لاکھ روپے جمع کرائے ہیں ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو اپنے ٹوئیٹر پیغام میں عمران خان نے کہا کہ قوم نے جس طرح سے ان کی اپیل پر مثبت اور تیز رد عمل دیا ہے میں اس پر ان سب کا شکر گزار ہوں اور یقین دلاتا ہوں کہ دھرنا اپنے مقاصد کے حصول تک ختم نہیں ہوگا ۔