بھارت کی سرتوڑ کوششیں ناکام،برطانیہ میں آج تاریخی کشمیر ملین مارچ ہوگا،دنیا بھر میں اہم رہنما،ایم کیو ایم کے کارکنوں سمیت لاکھوں افراد شرکت کریں گے، لانگ مارچ کا مقصد بھارت پر مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے دباؤ ڈالنا ہے،بیرسٹر سلطان،بیرون ممالک سرزمین پر بھارت کیخلاف درپردہ جنگ ناقابل برداشت ہے، سشما سوراج

اتوار 26 اکتوبر 2014 09:53

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔26اکتوبر۔2014ء)بھارت کی سر توڑ کوششیں ناکام، برطانیہ میں آج اتوار کو ملکی تاریخ کا سب سے بڑا کشمیر ملین مارچ ہوگاجس میں دنیا بھر سے اہم رہنما اور لاکھوں افراد شرکت کریں گے۔ملین مارچ اور پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے مرکزی رہنما بیرسٹر سلطان محمود نے کیا ہے جس کی جماعت ایم کیو ایم سمیت تمام پاکستانی اور کشمیری تنظیموں نے کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق برطانیہ میں آج اہم رہنماؤں سمیت لاکھوں افراد کشمیر ملین مارچ میں شرکت کر کے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے مظالم اور حقوق انسانی خلاف ورزیوں کی جانب عالمی برادری کی توجہ مبذول کرائیں گے اور عالمی برادری پر واضح کریں گے کہ جنوبی ایشیاء میں حقیقی اور پائیدار امن مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر ناممکن ہے ۔

(جاری ہے)

ایم کیو ایم سمیت پاکستان کی تمام سیاسی ومذہبی جماعتوں کے علاوہ کشمیری حریت تنظیموں کشمیر ملین مارچ کی حمایت کی ہے جبکہ ایم کیو ایم نے مارچ میں شمولیت کا بھی اعلان کیا ہے۔

مارچ کے شرکاء برطانوی پارلیمنٹ پر زور دیں گے کہ وہ پارلیمنٹ اور برطانوی حکومت پر مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے کردار ادا کرنے کے لئے دباؤ ڈالیں۔کشمیر ملین مارچ کا مقصد بھارت ہر مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے سنجیدہ رویہ اختیار کرنے کے حوالے سے دباؤ ڈالنا ہے۔دریں اثناء بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے برطانیہ میں کشمیر ملین مارچ کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیرون ممالک کی سرزمین پر بھارت کے خلاف درپردہ جنگ ناقابل برداشت ہے۔