پاکستان پارلیمنٹ کا کشمیر بارے کردار ادا کرنا اندرونی معاملہ ہے تاہم کسی تیسری پارٹی کی دخل اندازی قبول نہیں ،بھارت،شملہ معاہدے اور لاہور اعلامیہ کے تحت پاکستان سے بات چیت کیلئے تیار ہیں،ترجمان وزارت خارجہ سید اکبر

اتوار 26 اکتوبر 2014 09:51

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔26اکتوبر۔2014ء)بھارت مسئلہ کشمیر پاکستانی پارلیمنٹ کی طرف سے اقوام متحدہ کی مداخلت کی تجویز منظور کئے جانے کو اس کا اندرونی معاملہ قرار دیا ہے تاہم کہا ہے کہ اس معاملے پر کسی تیسری پارٹی کی دخل اندازی منظور نہیں کی جا سکتی ۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق وزارت خارجہ کے ترجمان سید اکبر الدین نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اپنی پارلیمنٹ میں کیا کرتا ہے اس سے بھارت کا کوئی لینا دینا نہیں ہے لیکن بین الاقوامی سطح پر ہماری ہمیشہ یہ رائے رہی ہے کہ کشمیر مسئلے کا حل دونوں فریقوں کے درمیان بات چیت سے ممکن ہے اور اس میں تیسرے فریق کا کسی بھی شکل میں کوئی کردار نہیں ہوسکتا۔

پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو بحال کرنے کے سوال پر کہا کہ بھارت شملہ معاہدے اور لاہور اعلامیہ کے تحت پاکستان کے ساتھ بات چیت کے لئے تیار ہے ۔ترجمانن ے کہا کہ ہم نے اس بارے میں بات کی تھی ۔برطانیہ کا موقف اس معاملے میں صاف ہے کہ کشمیر کا مسئلہ بھارت اور پاکستان کا باہمی مسئلہ ہے اور ہم اس کے موقف سے مکمل طور پر مطمئن ہیں۔

متعلقہ عنوان :