نکیال سیکٹر پر بھارتی فوج کی پھر بلااشتعال فائرنگ اورگولہ باری، پاک فوج کی بھرپورجوابی کارروائی ، بھارتی توپوں کے منہ بندکردیئے

ہفتہ 25 اکتوبر 2014 08:58

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔24اکتوبر۔2014ء)کوٹلی نکیال سیکٹرمیں بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ اورگولہ باری ،پاکستانی فوج نے بھرپورجوابی کارروائی کرکے بھارتی توپوں کے منہ بندکردیئے ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق بھارتی فوج کاجنگی جنون جاری ہے اوربھارتی مسلح افواج نے ایک بارپھرکوٹلی نکیال سیکٹرمیں پاکستانی حدودمیں بلااشتعال فائرنگ اورگولہ باری کی جس سے علاقے میں خوف وہرا س پھیل گیا،تاہم پاکستانی فوج کے جوانوں نے بھرپورجوابی کارروائی کی اوربھارتی توپوں کوخاموش کردیا۔

متعلقہ عنوان :