آزاد کشمیر میں بجلی پراجیکٹ کی تعمیر،مالی امداد کرنے پر نئی دہلی کا اوباما انتظامیہ سے احتجاج کا فیصلہ

جمعرات 23 اکتوبر 2014 08:08

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔23اکتوبر۔2014ء)پاکستانی زیر انتظام کشمیر میں پن بجلی پراجیکٹوں کی مالی امداد کرنے پر بھارت نے ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق نئی دہلی نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ وہ اوباما انتظمیہ کے پاس احتجاج کریں گے ۔

(جاری ہے)

کیونکہ وہ یہ سمجھتے ہیں کہ پاکستانی زیر انتظام کشمیر پر اسلام آباد کا قبضہ ہے اس سلسلے میں مودی حکومت سفارتی ذرائع کا استعمال کر کے امریکہ کے پاس احتجاج کرے گی ۔رپورٹ کے مطابق ذرائع نے کہا ہے کہ پاکستان قابض ہے اور مقبوضہ علاقوں میں کوئی بھی پراجیکٹ تعمیر کرنا ناجائز ہے یہ پروجیکٹ گلگت میں تعمیر کیا جارہا ہے ۔