پاکستان اور ایران سرحدی تنازعہ حل کرنے پر متفق

جمعرات 23 اکتوبر 2014 07:56

تہران(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔23اکتوبر۔2014ء)پاکستان اور ایران سرحدی تنازعہ حل کرنے پر اتفاق کیا ہے ،یہ اتفاق رائے ایرانی دارالحکومت تہران میں پاکستانی اور ایرانی بارڈر سیکورٹی فورسز کے حکام کے درمیان ایک اعلیٰ سطحی ملاقات میں کیا گیا جس میں سرحد پار حملوں کے حوالے سے دونوں ممالک کے تحفظات کا جائزہ لیا گیا۔

(جاری ہے)

اس اجلاس میں پاکستان اور ایران نے گزشتہ ایک ہفتے سے جاری سرحدی تنازعے اور سرحد پار دہشت گردی کے خاتمے کے لیے مشترکہ میکنزم اور دوطرفہ اقدامات کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

اجلاس میں اس امر پر تشویش ظاہر کی گئی کہ سرحد پار حملوں کے دوران قیمتی جانیں ضائع ہوئی ہیں۔ پاکستانی حکام نے ملاقات میں ایرانی سرحدی فورسز کی سرحدی حدود کی مبینہ خلاف ورزی پر ایرانی حکومت سے فوری کارروائی کا بھی مطالبہ کیا۔ بلوچستان کے سرحدی علاقے میں بدھ کے روز بھی ایرانی حدود سے مبینہ طور پر چار مارٹر گولے فائر کیے گئے تاہم اس واقعے میں کسی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہو ئی ہے۔

متعلقہ عنوان :