نوبل انعام یافتہ ملالہ کے لئے ایک اوراعزاز ،لبرٹی میڈل جیت لیا ، ملالہ یہ اعزاز حاصل کرنے والی کم عمر ترین شخصیت ہیں انہیں لیبرٹی میڈل امریکی ریاست فلاڈیلفیا میں ایک تقریب کے دوران دیا گیا، ملالہ کا ملنے والی ایک لاکھ ڈالر کی انعامی رقم پاکستان میں تعلیم کے فروغ کے لیے وقف کرنے کا اعلان

جمعرات 23 اکتوبر 2014 07:56

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔23اکتوبر۔2014ء)فخر پاکستان ملالہ یوسف زئی نے لبرٹی ایوارڈ جیت لیا، یہ اعزاز حاصل کرنے والی کم عمر ترین شخصیت ہیں،ملالہ کو لیبرٹی میڈل امریکی ریاست فلاڈیلفیا میں ایک تقریب کے دوران دیا گیا، فخر پاکستان ملالہ یوسفزئی نے لبرٹی میڈل 2014ء جیت لیا ہے۔ ملالہ کو یہ میڈل تعلیم کے شعبے میں ان کی خدمات اور قبائلی علاقوں کی خواتین کو بنیادی حقوق اور ان کی آزادی کے حوالے سے جدوجہد پر دیا گیا ہے،اس موقع پر ملالہ نے ملنے والی ایک لاکھ ڈالر کی انعامی رقم پاکستان میں تعلیم کے فروغ کے لیے وقف کرنے کا اعلان کیا۔

اپنے خطاب میں ملالہ یوسفزئی نے کہا پاکستان میں تعلیم اور بچوں کے حقوق کیلئے جدوجہد جاری رکھوں گی۔ لبرٹی ایوارڈ ملنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ غربت، جہالت اور دہشت گردی کے خلاف تعلیم بہترین ہتھیار ہے۔ ملالہ یوسف زئی نے کہا: ’دنیا میں کہیں بھی کوئی لڑکی یا کوئی بچہ ایسا نہ ہو جو تعلیم سے محروم رہ جائے۔امریکی نیشنل کانسٹی ٹیوشن سنٹر کی ویب سائٹ کے مطابق ’لبرٹی میڈل‘ یعنی آزادی میڈل ہر سال ایسے شخص کو دیا جاتا ہے جو آزادی کی نعمت کی حفاظت کے لیے بے حد کوشش کرتا ہے۔ اس سے پہلے لبرٹی ایوارڈ وصول کرنے والوں میں جارج بش، بل کلنٹن، نیلسن منڈیلا اور کوفی عنان بھی شامل ہیں۔