بھارتی فوج کی چپراڑسیکٹر پربلااشتعال فائرنگ اورگولہ باری، چناب رینجرز کی بھرپور جوابی کارروائی،چناب رینجرز نے بھرپور جوابی کارروائی کے بعد دشمن کی بندوقیں خاموش کراد یں

جمعرات 23 اکتوبر 2014 07:42

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔23اکتوبر۔2014ء) بھارتی سکیورٹی فورسز کی جانب سے ورکنگ باوٴنڈری پر جارحیت نہ رک سکی اور پاکستانی حدود میں بلااشتعال فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

سیکو ر ٹی ذرا ئع کے مطا بق بدھ کی الصبح چپراڑ سیکٹر پر بھارتی فوج کی جانب سے شدید فائرنگ اور گولہ باری کی گئی جبکہ بی ایس ایف نے چناب رینجرز کی چیک پوسٹوں اور سول آبادی کو نشانہ بنایا جبکہ چناب رینجرز کی جانب سے بھی بھرپور جوابی کارروائی کی گئی جس کے بعد دشمن کی بندوقیں خاموش ہوگئیں۔واضح رہے کہ عیدالاضحی سے بھارتی فوج کی جانب سے ورکنگ باوٴنڈری اور لائن آف کنٹرول پر جارحیت کا سلسلہ جاری ہے جس کے دورن 12 افراد شہید اور 40 سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :