طاہر القادری کے اچانک دھرناختم کرنے پر عمران خان بھی پریشان ہوگئے ، کافی دیرتک ساتھیوں سے کی تصدیق چاہتے رہے

بدھ 22 اکتوبر 2014 09:07

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔22اکتوبر۔2014ء)پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹرطاہرالقادری کے اچانک دھرناختم کرنے پرتحریک انصاف کے سربراہ بھی پریشان ہوگئے اوروہ کافی دیرتک ساتھیوں سے اس بات کی تصدیق چاہتے رہے کہ کیاواقعی ڈاکٹرطاہرالقادری نے دھرناختم کرنے کااعلان کردیاہے ؟تاہم انہیں ساتھیوں نے بتایاکہ واقعی طاہرالقادری نے دھرناختم کرنے کااعلان کردیاہے ۔

(جاری ہے)

خبر رساں ادارے کوذرائع نے بتایاکہ عمران خان شیخ رشیدسے اوردیگرساتھیوں سے اضطراری کیفیت میں باربارسوالات کرتے رہے کہ کیاطاہرالقادری نے دھرناختم کردیاہے ؟جب انہوں نے اس کی تصدیق کی تووہ کنٹینرسے نکل کراس کی چھت پرپہنچے اورکئی لمحے طاہرالقادری کے کنٹینرکی طرف لوگوں کوسامان باندھتادیکھتے رہے ۔

متعلقہ عنوان :