طاہرالقادری نے دھرنے کابوجھ اپنے سرپراٹھایاہواتھا،سعدرفیق،دھرنوں کامذاق روزنہیں چلے گاایک بارہوگیاباربارنہیں ہوگا،اس طرح کے دھرنوں کی گنجائش نہیں جوملک کونقصان پہنچائے، آئین اورجمہوریت کاساتھ دینے والی جماعتیں مبارکبادکی مستحق ہیں ،نجی ٹی وی سے گفتگو

بدھ 22 اکتوبر 2014 09:02

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔22اکتوبر۔2014ء)وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعدرفیق نے کہاہے کہ طاہرالقادری نے دھرنے کابوجھ اپنے سرپراٹھایاہواتھادھرنوں کامذاق روزنہیں چلے گاایک بارہوگیاباربارنہیں ہوگا،اس طرح کے دھرنوں کی گنجائش نہیں جوملک کونقصان پہنچائے آئین اورجمہوریت کاساتھ دینے والی جماعتیں مبارکبادکی مستحق ہیں ۔نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے خواجہ سعدرفیق نے کہاکہ ہمیں لوگوں نے ووٹ دیئے اورعوام نے منتخب کیا،عام پاکستانی طاہرالقادری کے ساتھ شامل نہیں ہوئے ،قادری نے دھرنے کابوجھ اپنے سرپراٹھایاہواتھا۔

انہوں نے کہاکہ اب توسبق مل گیااس طرح کے دھرنوں کی جمہوری معاشروں میں کوئی گنجائش نہیں ،ہم توشروع سے منع کررہے تھے ملک کواتنانقصان پہنچا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ آئین اورجمہوریت کاساتھ دینے والی جماعتیں مبارکبادکی مستحق ہیں ،جنہوں نے جمہوریت کاساتھ دیا۔انہوں نے کہاکہ طاہرالقادری نے اپنے پیروکاروں کی سیاست کی اورآئندہ بھی کرتے رہیں گے جب تک تھک نہیں جاتے بات چیت چل رہی ہے اورچلتی رہے گی طاہرالقادری کوکچھ نہیں ملا۔

انہوں نے کہاکہ طاہرالقادری کامذاق روزنہیں چلے گاایک بارہوگیاباربارنہیں ہوگا،یہ لوگ جلسے کریں اورحکومت پرتنقیدکریں اوراپناشوق پوراکرلیں جمہوری سیاست میں اس طرح کے دھرنوں کی گنجائش نہیں ،جوریاست کونقصان پہنچارہے ہیں انہوں نے کہاکہ سراج الحق اورسیاسی جماعتوں کی کوششوں کوتسلیم کرتے ہیں ۔