سستا اور بہترین حج کرا یا گیا،حکومت کے بہترین انتظامات کے باعث امسال صرف 1400شکایات موصول ہوئیں،سردار یوسف، اقلیتی تہواروں کو منانے کیلئے حکومت انتظامات کررہی ہے ‘محرم کے بعد سرکاری طور پر دیوالی کا انعقاد کیا جائیگا‘وفاقی وزیر مذہبی امور

بدھ 22 اکتوبر 2014 08:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔22اکتوبر۔2014ء)وفاقی وزیر مذہبی امور اور سردار یوسف نے کہا ہے کہ حکومت کے بہترین انتظامات کے باعث امسال صرف1400 شکایات موصول ہوئیں جنہیں بروقت حل کر دیا گیا ۔سستا ترین اور بہترین حج کرا یا گیا۔2 لاکھ25 ہزار روپے اور بہترین سہولیات فراہم کی گئیں ۔اراکین کی جانب سے مبارکباد پیش کرنے پر مشکور ہوں ۔یہ صرف وزارت کی نہیں حکومت ،وزیر اعظم اور پارلیمنٹ کی کامیابی ہے۔

دیوالی سمیت تمام تہوار سرکاری طور پر مناتے ہیں۔محرم کے بعد دیوالی تقریب سرکاری طور پر منائی جائے۔وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے منگل کے روز بہترین انتظامات پر اراکین قومی اسمبلی کی جانب سے مبارکباد پیش کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ حج2014 میں بہترین انتظامات کے لئے دن رات محنت کی ہے اور آخر کار سرکاری سکیم کے تحت نہ صرف سب سے کم ترین حج کرایا ہے جبکہ تقریباً 2 لاکھ25 ہزار تک کھانے سمیت حج ممکن ہوا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ رہائشی سہولیات کے ساتھ ساتھ کھانے کے انتظامات بھی تسلی بخش تھے اس حوالے سے وزیر اعظم کی ہدایت پر خود سعودی عرب کا دورہ کیا جبکہ مولانا فضل الرحمن ،ڈپٹی سپیکر جاوید مرتضی عباسی سمیت کئی لوگوں کے فریضہ حج کے دوران خود ان انتظامات کا جائزہ بھی لیا ۔انہوں نے کہا کہ بہترین حج انتظامات پر نہ صرف وزیر اعظم ،حکومت بلکہ پورا ایوان مبارکباد کا مستحق ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے حج2014 کے لئے دن رات محنت کر کے اس آپریشن کو کامیاب کیا اور جو تجاویز پارلیمنٹ کی جانب سے آئیں ان کے پیش نظر اقدام اٹھایا ہے جس پر حاجی بھی حکومت کے اقدام کی بھی تعریف کی۔انہوں نے کہا کہ الیکٹرانک سسٹم متاثر کیا جن کے تحت 14 سو شکایات موصول ہوئیں حالانکہ گذشتہ سال دس ہزار شکایات موصول ہوئی تھیں ۔انہوں نے کہا کہ سرکاری کے ساتھ ساتھ نجی طور پر ہونے والے حاجیوں کی شکایات کا ازالہ بھی کیا ۔پاکستان میں اقلیتی تہواروں کو منانے کی حکومت انتظامات کررہی ہے ۔محرم کے بعد سرکاری طور پر دیوالی کا انعقاد کیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :