سبکدوش ہونیوالے ڈی جی آئی ایس آئی کاوزارت دفاع کاالوداعی دورہ، یادگار شیلڈ پیش کی گئی

بدھ 22 اکتوبر 2014 08:33

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔22اکتوبر۔2014ء) سبکدوش ہونے والے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ظہیر السلام نے منگل کو وزارت دفاع کا دورہ کیا، اس موقع پر انہیں یادگار شیلڈ بھی پیش کی گئی۔میڈیارپورٹ کے مطابق اگلے ماہ نومبر میں سبکدوش ہونے والے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ظہیر الاسلام نے وزارت دفاع کا الوداعی دورہ، اس موقع پر لیفٹیننٹ جنرل ظہیر السلام نے وزارت دفاع کے اسٹاف، دیگر حکام اور سیکریٹری دفاع محمد عالم خٹک سے الوادعی ملاقاتیں کیں، اس موقع پر سیکریٹری دفاع محمد عالم خٹک نے ڈی جی آئی ایس آئی کو یاد گار شیلڈ بھی پیش کی۔

واضح رہے کہ سابق ڈی جی رینجرز میجر جنرل رضوان اختر کو اگلے رینک پر ترقی دے کر بائیس ستمبر کو نیا ڈی جی آئی ایس آئی مقرر کیا گیا، جو اگلے ماہ نومبر کی نو تاریخ کو لیفٹیننٹ جنرل ظہیر السلام کی جگہ ڈی جی آئی ایس آئی کا منصب سنبھالیں گے۔

(جاری ہے)

لیفٹیننٹ جنرل ظہیر السلام کو نو مارچ سال 2012 میں ڈی جی آئی ایس آئی مقرر کیا گیا تھا، اس سے قبل وہ کور کمانڈر کراچی کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں نبھا رہے تھے۔سال 2013 میں لیفٹیننٹ جنرل ظہیر السلام کو دنیا کے طاقت ور ترین اشخاص کی فہرست میں شامل کیا گیا تھا، وہ گی او سی مری کے عہدے پر بھی فائز رہے، جب کہ وہ 2004 سے 2006 تک چیف آف اسٹاف اسٹریٹجک فورس کے سربراہ بھی رہے۔ آپ کو ہلال امتیاز (ملٹری) سے بھی نوازا گیا۔

متعلقہ عنوان :