ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس،میٹرو پولیٹن پولیس لندن نے افتخار حسین کو بری کردیا

بدھ 22 اکتوبر 2014 08:17

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔22اکتوبر۔2014ء) متحدہ قومی موومنٹ کے رہنماء ڈاکٹر عمران فاروق کے قتل کیس میں افتخار حسین کو بری کردیا گیا۔میٹرو پولیٹن پولیس کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کے کنوینر ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں افتخار حسین کو بری کردیا گیا، ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جائے گی۔

(جاری ہے)

افتخار حسین متحدہ کے قائد الطاف حسین کے قریبی عزیز ہیں، انہیں ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں حراست میں لیا گیا تھا۔واضح رہے کہ ڈاکٹر عمران فاروق کو 16 ستمبر 2010ء کو نامعلوم افراد نے لندن میں ان کی رہائش گاہ کے باہر چھریوں اور اینٹوں کے وار کرکے قتل کردیا تھا۔

متعلقہ عنوان :