رحمان ملک ایم کیوایم سے تعلقات بحال کرانے کیلئے سرگرم، ایم کیوایم لندن رابطہ کمیٹی کا رحمان ملک سے بات کرنے سے انکار

منگل 21 اکتوبر 2014 04:33

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔21اکتوبر۔2014ء)سابق وزیرداخلہ سینیٹر رحمان ملک ایم کیوایم سے تعلقات بحال کرانے کیلئے سرگرم ہوگئے ،جبکہ ایم کیوایم لندن رابطہ کمیٹی نے رحمان ملک سے بات کرنے سے انکارکردیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق سابق وزیرداخلہ رحمن ملک پیپلزپارٹی کی اعلیٰ قیادت سے ملاقات کے بعدایم کیوایم کی قیادت سے رابطے کررہے ہیں ۔

(جاری ہے)

میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی اورایم کیوایم کے تعلقات میں سپیڈبریکرآتے رہتے ہیں ،ایم کیوایم کے رابطے میں ہوں ۔انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی قیادت نے پارٹی رہنماوٴں کوایم کیوایم کے خلاف بیان بازی کرنے سے روک دیاہے ،ایم کیوایم کی قیادت سے رابطے میں ہیں ۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایم کیوایم لندن کی رابطہ کمیٹی نے رحمان ملک سے بات کرنے سے انکارکردیاہے ۔سندھ میں اب پی پی کوسخت اپوزیشن کامظاہرہ کرناہوگا۔