وزیر اعظم کی گورنر پنجاب سے ملاقات، ملک کی خوشحالی ، ترقی پر تبادلہ خیال، ملکی ، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال ، پاکستان کی خوشحالی اور ترقی کے لیے سیاسی استحکام ناگزیر ہے، نواز شریف

منگل 21 اکتوبر 2014 04:28

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔21اکتوبر۔2014ء) وزیر اعظم محمد نواز شریف پیر کو اچانک لاہور گورنر ہاؤس پہنچ گئے اور گورنر پنجاب چوہدری سرور سے ملاقات کی ، ملاقات میں ملکی ، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم اور گورنر کی ملاقات میں سیاسی بحران اور اس کے حل کے حوالے سے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا۔ گورنر نے وزیر اعظم کو عوامی تحریک اور پی ٹی آئی کی قیادت سے بلواسطہ رابطوں سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کی خوشحالی اور ترقی کیلئے سیاسی استحکام ناگزیر ہے۔