عمران خان اپنے دونوں بیٹوں قاسم اور سلمان کنٹینر پر لے آئے ،طاہرالقادری کے دوبیٹے حسن اورحسین بھی لاہور جلسے میں موجودرہے

پیر 20 اکتوبر 2014 09:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔20اکتوبر۔2014ء)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اسلام آباد میں جاری آزادی دھرنے کے 67ویں روز اپنے دونوں بیٹوں کو بھی کنٹینر پر لے آئے ،اس طرح ایک طرف عمران خان کے دوبیٹے قاسم اورسلیمان کنٹینرپرموجودہیں تودوسری طرف عوامی تحریک کے جلسے میں ڈاکٹرطاہرالقادری کے دوبیٹے حسن اورحسین جلسے میں موجودرہے اوریہ اتفاق ہے کہ دونوں قائدین کے بیٹے ایک ہی روزایک ہی وقت میں کنٹینراورسٹیج پرنظرآئے ہیں ،ا س سے ایسالگتاہے کہ دونوں قائدین کی جہاں ذہنی ہم آہنگی ہے وہاں ان کے روزانہ ہونے والے فیصلے بھی ایک جیسے ہیں ،طاہرالقادری نے بتایاکہ اس کے دونوں بیٹے جلسے میں شرکت کریں گے شام کوتحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے دوبیٹے کنٹینرپرپہنچ گئے اورلوگوں کوحوصلہ بڑھاتے رہے ۔

متعلقہ عنوان :