دنیا کی 500 بااثر ترین مسلمان شخصیات کی فہرست شائع،پا کستا ن کی32شخصیا ت بھی فہر ست میں شا مل ،صف اول کی 50 شخصیات میں تبلیغی جماعت کے امیر حاجی عبدالوہاب کا نام دسویں جبکہ معروف عالم دین اور شریعت عدالت کے سابق جج مفتی تقی عثمانی کا نام 19 ویں نمبر پر ہے، عمران خان،مولانا طارق جمیل،علامہ طاہر القادری ، ڈاکٹر ادیب رضوی،عابدہ پروین ڈاکٹر اکبر احمد ، مولانا سلیم اللہ خان بھی فہر ست میں شا مل

پیر 20 اکتوبر 2014 08:56

عما ن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔20اکتوبر۔2014ء)صف اول کے تحقیقی ادارے رائل اسلامک اسٹریٹجک اسٹڈیز سینٹر نے دنیا کی 500 بااثر ترین مسلمان شخصیات کی فہرست شائع کی ہے جن میں 32 پاکستانی ہیں۔ ان میں سے دو پاکستانیوں کے نام پہلے 50 افراد میں شامل ہیں۔۔اردن میں دنیاکے صف اول کے تحقیقی ادارے رائل اسلامک اسٹریٹجک اسٹڈیز سینٹر نے سال 2014-15ء کے لیے 500 بااثر ترین مسلمان شخصیات کی فہرست شائع کردی ہے۔

صف اول کی 50 شخصیات میں تبلیغی جماعت کے امیر حاجی عبدالوہاب کا نام دسویں نمبر پر جبکہ معروف عالم دین اور شریعت عدالت کے سابق جج مفتی تقی عثمانی کا نام 19 ویں نمبر پر ہے۔ ان کے علاوہ وزیراعظم نواز شریف ، عاصمہ جہانگیر ، ملالہ یوسف زئی ، سراج الحق ، ڈاکٹر عبدالقدیر خان،عبدالستار ایدھی اور مولانا فضل الرحمان کے نام بھی فہرست کا حصہ ہیں۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کو پاکستان،عالم اسلام بلکہ دنیا کے سب سے موثر اور مقبول ترین میزبان قراردیتے ہوئے لکھاگیا ہے کہ جیوکے شہرہ افاق پروگرام” عالم آ ن لائن“ سے مقبولیت کی منازل طے کرنے والے عامر لیاقت حسین نے عوام کے بڑے طبقے میں غیرمعمولی مقام حاصل کیا۔ 500 بااثر ترین مسلمان شخصیات کی فہرست میں عمران خان،مولانا طارق جمیل،علامہ طاہر القادری ، ڈاکٹر ادیب رضوی،عابدہ پروین ڈاکٹر اکبر احمد ، مولانا سلیم اللہ خان و دیگر کے نام شامل ہیں۔