وزیراعظم اگلے ماہ چین جائیں گے اوربڑے ترقیاتی منصوبوں کاآغازہوگا، پرویزرشید، دھرنوں کے رہنماوٴں نے ذاتی سیاست کوملکی مفادپرترجیح دی ، عمران خان الزامات لگاتے ہیں مگرعدالتوں میں نہیں جاتے ،راٹوڈیم میں پاکستانیوں سے خطاب

پیر 20 اکتوبر 2014 08:50

راٹوڈیم(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔20اکتوبر۔2014ء)وفاقی وزیراطلاعات ونشریات سینیٹر پرویزرشیدنے کہاہے کہ وزیراعظم اگلے ماہ چین جائیں گے اوربڑے ترقیاتی منصوبوں کاآغازہوگا،دھرنوں سے سرمایہ کاری میں آنے والی رکاوٹ کاازالہ کریں گے ۔ہالینڈکے شہرراٹوڈیم میں پاکستانیوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ دھرنوں کے باعث چینی صدرکادورہ ملتوی ہوا،چینی صدراربوں ڈالرکی سرمایہ کاری کے منصوبوں کے آغازکیلئے آرہے تھے ،دھرنے چینی صدرکی کی واپسی کے بعددوبارہ بھی ہوسکتے تھے ۔

دھرنوں سے ترقی میں رکاوٹ ڈالی گئی دھرنوں کے رہنماوٴں نے ذاتی سیاست کوملکی مفادپرترجیح دی ،بہترہوتاعمران خان اورطاہرالقادری چینی سفیرسے کہہ دیتے کہ دھرنے ختم کررہے ہیں لیکن انہوں نے ایسانہیں کیا۔

(جاری ہے)

پارلیمنٹ پرحملے ہوں گے توغیرملکی رہنماکیسے آئیں گے ،16ہزارمیگاواٹ بجلی کی استعدادموجودہے ،چین توانائی کے شعبے میں بھرپورتعاون کررہاہے ۔

وزیراعظم اگلے ماہ چین جائیں گے بڑے ترقیاتی منصوبوں کاآغازہوگا،دھرنوں سے سرمایہ کاری میں آنے والی رکاوٹ کاازالہ کریں گے ۔انہوں نے کہاکہ عمران خان الزامات لگاتے ہیں مگرعدالتوں میں نہیں جاتے ،الیکشن میں عدالتی افسران کوریٹرننگ افسرمقررکرنے کامطالبہ کیااورپھرریٹرننگ افسران پردھاندلی کاالزام بھی لگارہے ہیں ۔عمران خان نے پرنٹنگ پریس پرجعلی بیلٹ پیپرچھاپنے کاالزام لگایاپریس کامالک عدالت گیااب عمران خان جواب دینے سے گھبراتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :