تحریک انصاف کی جانب سے استعفے حکومت کو دباؤ میں لانے کے لئے تھے، خواجہ محمد آصف

پیر 20 اکتوبر 2014 08:47

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔20اکتوبر۔2014ء)پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے سپیکر کو جمع کرائے گئے استعفے حکومت کو دباؤ میں لانے کے لئے دئیے گئے تھے۔ ان خیالا ت کا اظہار وفاقی وزیر پانی وبجلی ودفاع خواجہ محمد آصف نے سیالکوٹ میں کارکنوں اور عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہ جاوید ہاشمی نے شکست تسلیم کرکے بڑے دل اور دور اندیشی کا ثبوت دیا ہے جبکہ دوسری جانب الیکشن کمیشن کو تنقید بنانے والی پاکستان تحریک انصاف نے ملتان الیکشن میںآ زار امیدوار کی کھلے عام سپورٹ کرکے اپنے دوغلے پن کا ثبوت دیا ہے۔

انہوں نے شاہ محمود قریشی کی مقبولیت کا انداز اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ وہ جب وہ اسمبلی میں آئے تو انکے ساتھ چند افراد تھے۔ بعدازاں انہوں نے عوامی مسائل بھی سنیں اور انہیں حل کرنے کے لئے احکامات بھی جاری کئے۔