سرتاج عزیز کی افغان صدر کو دورہ پاکستان کی باضابطہ دعوت ، مشیر خارجہ کادورہ افغانستان نئی افغان قیادت سے تعمیری اشتراک عمل کا حصہ ہے، ترجمان دفتر خارجہ

پیر 20 اکتوبر 2014 08:20

کابل (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔20اکتوبر۔2014ء ) مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے وزیراعظم افغان صدر اشرف غنی کو دورہ پاکستان کی باضابطہ دعوت دے دی ہے، ترجما ن دفتر خارجہ ایک بیان میں کہا کہ مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے دورہ افغانستان کے دوران وزیراعظم کی طرف سے صدرمحمد اشرف غنی احمد زئی کو پاکستان کے دورے کی باضابطہ دعوت دی۔

(جاری ہے)

خصوصی نمائندے نے افغانستان کے صدر کے دورے کی تیاریوں اور وقت کے بارے میں بھی بات چیت کی۔ترجمان نے کہا کہ مشیر خارجہ کا دورہ افغانستان نئی افغان قیادت سے تعمیری اشتراک عمل کا حصہ ہے