عمران خان نے پیپلز پارٹی کو فیملی لمیٹڈ کمپنی قرار دیدیا ،میاں صاحب اور کراچی کا تماشہ دیکھ کر یقین سے کہتا ہوں اب باری آنیوالی ہے ، ہمارے ملک میں اقلیتیں غیر محفوظ ہیں ، زبردستی مسلمان کیا جارہاہے ، اقتدار میں آکر اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ کرینگے ، دین کا نام لیکر لوگوں کو جیل میں بھجوادیا جاتا ہے جھوٹی گواہی دینے والوں کوبھی سزا ہونی چاہیے ،باہر سے پیسے لیکر لوگوں کو لڑوانے والے مدارس کو سمجھانا ہے ،سندھ میں چوبیس اکتوبر کو دیوالی کا دن منائیں گے ،پارٹی میں الیکشن کرائیں گے کامیاب ہونے والا آگے آئیگا ، دھرنے سے خطاب

پیر 20 اکتوبر 2014 08:15

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔20اکتوبر۔2014ء)پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے پیپلز پارٹی کو فیملی لمیٹڈ کمپنی قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ میاں صاحب اور کراچی کا تماشہ دیکھ کر یقین سے کہتا ہوں اب باری آنیوالی ہے ، ہمارے ملک میں اقلیتیں غیر محفوظ ہیں ، زبردستی مسلمان کیا جارہاہے ، اقتدار میں آکر اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ کرینگے ، دین کا نام لیکر لوگوں کو جیل میں بھجوادیا جاتا ہے جھوٹی گواہی دینے والوں کوبھی سزا ہونی چاہیے ،باہر سے پیسے لیکر لوگوں کو لڑوانے والے مدارس کو سمجھانا ہے ،سندھ میں چوبیس اکتوبر کو دیوالی کا دن منائیں گے ،پارٹی میں الیکشن کرائیں گے کامیاب ہونے والا آگے آئیگا ۔

اتوار کو یہاں دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ میاں صاحب کے حالات اور کل کراچی کاتماشہ دیکھ کر یقین سے کہتا ہوں کہ اب باری آنیوالی ہے ،دنیا میں جن ملکوں میں خاندانی سیاست ہے وہاں امیر اور غریب میں اتنا ہی فرق ہے ،ہم نے کمزور طبقوں کی حفاظت نہیں کی آج اقلیتیں ملک میں غیر محفوظ ہیں اور ان کی جائیدادوں پر قبضے اور زبردستی مسلمان کیا جارہاہے جو ہمارے دین کے خلاف ہیں ،ہمارے مذہب نے ہمیں اپنے کردار سے لوگوں کو مسلمان کرنے کا کہا گیا ہے ، اقتدار میں آکر اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ کیا جائے گا ،انہوں نے کہاکہ مجھے شرم آتی ہے کہ ملک میں صرف پانچ فیصد مسیحی برادری ہے لیکن ان کو یہاں تحفظ نہیں ہے

انہوں نے کہاکہ جو کچھ پاکستان میں اقلیتوں پر کیا گیا ہے ہمارا دین اس کی اجازت نہیں دیتا ہمارے مذہب میں اقلیتوں کی حفاظت کا کہا گیا ہے انہوں نے کہاکہ جو بھی کمزور طبقہ ہے ہم نے ان کے حقوق کی حفاظت نہیں کی ہم وہ ملک نہیں رہے جہاں کسی انسان کو اس کی جان و مال اور عبادت گاہوں کی مکمل طورپر حفاظت کرے انہوں نے کہاکہ بہت افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ ہندو برادری کو زبردستی مسلمان کیا جاتا ہے ہم نے یہ جنگ دل اور دماغ کے ذریعے جیتنی ہے اقتدار میں آکر ایسا قانون بنائیں گے کہ کسی کی جرات نہیں ہوگی کہ وہ کسی کمزور پر ظلم کر سکے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ہم نے اپنے لوگوں کے اندر دین کو بھی تقسیم کر دیا ہے ہم نے پاکستان سے نفرت کی سیاست کو ختم کرنا ہے جو مدرسے باہر سے پیسے لیکر لوگوں کولڑوارہے ہیں ان کو سمجھانا ہے ،،ہم وہ ملک نہیں جہاں کسی انسان کو اس کی جان ومال اور عبادت گاہوں کی مکمل حفاظت کرے ،کسی ملک میں ایسا نہیں ہوتا کہ مسجدوں کے باہر گارڈ کھڑے کئے جائیں انہوں نے کہاکہ ہم اپنے بچوں کو تعلیم دیتے ہوئے دین کے بارے میں بھی سمجھا دیتے تو معاشرے کو تقسیم کر نے والوں کیلئے کوئی جگہ نہیں ہوتی انہوں نے کہاکہ آج ملک میں 30فیصد بچے اور چالیس فیصد بچیاں سکولوں میں نہیں جارہی ہیں انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی اب تک کہتی رہی ہے کہ وہ اقلیتوں کے ساتھ ہے مگر سندھ میں ہندو برادری کے ساتھ ظلم ہورہا ہے عمران خان نے کہاکہ کل ایک فیملی لمیٹڈ کمپنی کی سیاست دیکھی ایک کاغذ پر پارٹی بیٹے کے حوالے کر دی گئی نواز شریف کو فوج نے بنایا بے نظیر ذو الفقار علی بھٹو کی بیٹی تھی اور اب بے نظیر کا بیٹا بھی میدان میں آگیا ہے پاکستان میں ستر فیصد خاندانی سیاست ہے انہوں نے کہاکہ یہ خاندانی سیاست جمہوریت کیوں نہیں آنے دیتی جب پارٹی کاغذ پر لکھ کر دے دی جائے تو جمہوریت کیسے آسکتی ہے ہم اس لئے آگے نہیں نکل سکے کہ یہاں جمہوریت نہیں ہے ۔

انہوں نے کہاکہ ہم نے فیصلہ کرنا ہے کہ پاکستان سے نفرتوں کی سیاست کو ختم کرینگے ہم ایسا نصاب ختم کررہے ہیں جس میں ایک دوسرے کے خلاف نفرت پھیلائی جارہی ہو انہوں نے کہاکہ جو مدارس باہر سے پیسے لیکر لوگوں کو لڑوا رہے ہیں ان کو بھی سمجھانا ہے انہوں نے کہاکہ سندھ میں عمر کوٹ کے علاقے میں وڈیروں کے سامنے دو ہندوؤں نے انصاف نے ملنے پر خود کشی کرلی ہے چوبیس اکتوبر کو سندھ میں دیوالی کا دن منایا جائیگا جس میں شاہ محمود قریشی عمر کوٹ جائینگے انہوں نے کہاکہ پاکستان میں اقلیتوں سے تعلق رکھنے والے ایسے لوگ ہیں جن کی خدمات کو نہیں بھلایا جاسکتا ۔

عمران خان نے کہاکہ اپنی لڑائی ہوتی ہے تو دین کا نام لیکر لوگوں کو جیل میں بھجوادیا جاتا ہے جھوٹی گواہی دینے والوں کوبھی سزا ہونی چاہیے انہوں نے کہاکہ ہم پارٹی میں الیکشن کروائیں گے جو بھی کامیاب ہوگا وہ آگے آجائیگا انہوں نے کہاکہ میرے بیٹے قاسم اورسلمان دھرنے میں شامل ہیں میں یہ نہیں کہونگا کہ یہ بھی میرے بعد پارٹی سنبھال لیں ۔