کشمیر اور اروناچل پردیش بھارت کے ناقابل تنسیخ حصے ہیں ، سشما سوراج ، پاکستان اور چین بھارتی علاقوں پر قابض ہیں ، صحافیوں سے گفتگو

ہفتہ 18 اکتوبر 2014 08:50

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔18اکتوبر۔2014ء) چین کی جانب سے اروناچل پردیش پر دعویٰ کرنے اور سڑک تعمیر کرنے کے ممکنہ منصوبے پر اعتراض کرنے پر بھارت نے سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے دو ٹوک الفاظ میں واضح کیا ہے کہ کشمیر اور اروناچل پردیش بھارت کے ناقابل تنسیخ حصے ہیں جبکہ پاکستان اور چین بھارتی علاقوں پر قابض ہیں ۔

(جاری ہے)

نئی دہلی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے کہا کہ چین کی لیڈر شپ پر کئی مرتبہ واضح کردیا گیا ہے کہ جموں کشمیر اورناروچل پردیش بھارت کے اٹوٹ انگ ہیں انہوں نے کہا کہ ہمسائیہ ممالک دعویٰ کررہے ہیں شمالی مشرقی ریاستوں خاص طور پر کشمیرمیں ایک بہت بڑے حصے پر غیر قانونی طور پر بھارت نے قبضہ کیا ہے جو کہ سراسر کھلی دھمکی ہے ان کا کہنا تھا کہ بھارت نے ہمسائیہ ممالک کے کسی بھی حصے پر کوئی غیر قانونی قبضہ نہیں کیا گیا بلکہ ہمسائیہ ملکوں نے ہی بھارت کے بہت بڑے حصے پر اپنا غیر قانونی قبضہ کیا ہوا ہے جس میں پاکستانی زیر انتظام کشمیر بھی شامل ہے ۔

متعلقہ عنوان :