رحمان ملک کی انوکھی منطق، ملتان میں پی پی کی جیت کا دعویٰ، لوگوں کو پتہ ہی نہیں تھا کہ عامر ڈوکر پیپلز پارٹی چھوڑ گئے ہیں، سابق وزیر داخلہ

ہفتہ 18 اکتوبر 2014 08:48

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔18اکتوبر۔2014ء) رحمان ملک ایک بار پھر دور کی کوڑی لائے، کہتے ہیں پیپلز پارٹی ملتان کا ضمنی انتخاب جیت گئی ہے، لوگوں نے جیالا سمجھ کر عامر ڈوگر کو جتوایا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے سینیٹر رحمان بابا نے انوکھی منطق بیان کی، کہتے ہیں کہ ملتان میں دراصل پیپلز پارٹی جیتی، لوگوں نے بے خبری میں عامر ڈوگر کو جتوا دیا، عوام کو پتہ نہیں تھا کہ عامر ڈوگر پیپلز پارٹی چھوڑ گئے