آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ، دہشتگردی کاخاتمہ کریں گے، سردار یوسف ، اس سال حاجیوں نے شکایات کے بجائے دعائیں دیں،حج انتظامات کوانتہائی شفاف بنایاگیا تھا،42ہزارحجاج وطن واپس پہنچ چکے ہیں،واپسی کاعمل جاری ہے، وزیر مذہبی امور

ہفتہ 18 اکتوبر 2014 08:32

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔18اکتوبر۔2014ء)وفاقی وزیرمذہبی امورسرداریوسف نے کہاہے کہ اس سال حاجیوں نے شکایات کے بجائے دعائیں دیں ،دہشتگردی کے خلاف آپریشن پوری قوم کی حمایت کے ساتھ کامیابی سے جاری ہے ،دہشتگردی کاخاتمہ کریں گے ۔

(جاری ہے)

پی ٹی وی کودیئے گئے انٹرویومیں سرداریوسف نے کہاکہ اس سال ہم نے حاجیوں کوشکایات کے ازالے کیلئے ہیلپ لائن قائم کی اور108عمارتیں کرائے پرلیں ،حجاج کومفت اوربہترین سہولیات مہیاکی گئیں اس بارحجاج نے شکایت کی بجائے بہترین انتظامات پرہمیں دعائیں دیں ۔

انہوں نے کہاکہ حج انتظامات کوانتہائی شفاف بنایاگیا۔42ہزارحجاج وطن واپس پہنچ چکے ہیں اورباقی حاجیوں کی واپسی کاعمل جاری ہے ۔سرداریوسف نے کہاکہ ہمارے نبی کافرمان ہے کہ ایک انسان کاقتل پوری انسانیت کاقتل ہے اوریہ حکم ہمارے لئے ہے ،قتل چاہے کسی بھی مذہب اورنسل سے تعلق رکھنے والے کاہواسے انسانیت کاقتل کیاگیاہے دہشتگرد نہتے لوگوں کی جان لیتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ دہشتگردی کے خلاف آپریشن قوم کی حمایت کے ساتھ کامیابی سے جاری ہے ہم دہشتگردی کاخاتمہ کریں گے۔

متعلقہ عنوان :